امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف نئے حملوں کا فیصلہ کرنے سے قبل 2027 کا انتظار کریں گے، صورتحال دیکھیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے خلاف دوبارہ حملوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے اگلے برس یعنی 2027 تک دیکھنا چاہتے ہیں کہ کیا صورتحال بنتی ہے۔
اس بیان کے ذریعے انہوں نے اس ٹائم لائن کو مزید پیچھے دھکیل دیا ہے، جسے وہ پہلے اس ماہ ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے جوڑ رہے تھے۔
ایران کے خلاف نئے حملوں کے امکان کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ سال کے آغاز کے بعد ہی اس معاملے پر بات کریں گے۔






