وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق سیاسی بحث پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا ایک بیٹا نئے صوبوں کے حق میں ہے جبکہ دوسرا اس کی مخالفت کررہا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر مختلف بیانات سامنے آنے سے سیاسی بحث میں الجھاؤ پیدا ہورہا ہے۔ صدر آصف علی زرداری کو چاہیے کہ وہ اپنے دونوں بیٹوں کو سمجھائیں کہ صوبوں کے معاملے کو آلودہ کرنے سے کسی کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایک جانب محسن نقوی نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث کو آگے بڑھا رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب بلاول بھٹو اس کی مخالفت کررہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کے مطابق اس معاملے پر دونوں کے مؤقف میں واضح اختلاف دکھائی دے رہا ہے۔
صدر زرداری دونوں کو سمجھائیں، رانا ثناء اللہ
سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی اور بلاول بھٹو دونوں آصف علی زرداری کے تابع ہیں، اس لیے صدر مملکت کو چاہیے کہ وہ دونوں کو اس معاملے پر سمجھائیں۔
ان کے مطابق نئے صوبوں کے قیام جیسے اہم معاملے پر سیاسی بحث کو غیر ضروری طور پر متنازع بنانے کے بجائے سنجیدگی سے بات ہونی چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ صدر زرداری اپنے دونوں بیٹوں کو سمجھائیں تاکہ اس بحث کو آلودہ ہونے سے بچایا جاسکے۔
رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں محسن نقوی اور بلاول بھٹو کے مختلف مؤقف کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ ایک نئے صوبوں کی بات کررہا ہے جبکہ دوسرا اس کی مخالفت کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، کیونکہ دونوں شخصیات ان کے تابع ہیں۔






