تازہ ترین
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے، اسحاق ڈار کا یورو نیوز کو انٹرویوبجلی کے بلوں میں ایک اور جھٹکے کی تیاری؟ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پریشانکراچی میں نویں جماعت کی مارک شیٹس کا اجرا تاخیر کا شکار، ایک لاکھ سے زائد طلبہ منتظرحکومت نے رواں سال تیسری بار چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دیپاک انڈونیشیا مشق ایلنگ اسٹرائیک تھری نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹرپبی میں اختتام پذیرٹائلوں کے درمیان جمی کالی میل سے نجات! گھر میں موجود چیزوں سے فرش چمکانے کا آسان طریقہپی سی بی نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا، کھلاڑی چار کیٹیگریز میں تقسیمآصف زرداری کا ایک بیٹا نئے صوبوں کے حق میں، دوسرا مخالف ہے: رانا ثناء اللہامریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے، اسحاق ڈار کا یورو نیوز کو انٹرویوبجلی کے بلوں میں ایک اور جھٹکے کی تیاری؟ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پریشانکراچی میں نویں جماعت کی مارک شیٹس کا اجرا تاخیر کا شکار، ایک لاکھ سے زائد طلبہ منتظرحکومت نے رواں سال تیسری بار چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دیپاک انڈونیشیا مشق ایلنگ اسٹرائیک تھری نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹرپبی میں اختتام پذیرٹائلوں کے درمیان جمی کالی میل سے نجات! گھر میں موجود چیزوں سے فرش چمکانے کا آسان طریقہپی سی بی نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا، کھلاڑی چار کیٹیگریز میں تقسیمآصف زرداری کا ایک بیٹا نئے صوبوں کے حق میں، دوسرا مخالف ہے: رانا ثناء اللہ
پاکستان

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی الزامات مسترد کردیے، آبی دہشتگردی اور بلوچستان میں مداخلت پر سخت ردعمل

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے غیرسفارتی اور بے بنیاد بیان کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے بھارتی حکومت کو سخت جواب دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی ریمارکس اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہیں۔ بھارت نے آبی دہشتگردی اور بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزیوں پر بات کرنے کے بجائے پاکستانی اداروں اور قیادت کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی اور معاشی استحکام کا مخالف ہے اور اس کی دشمنی اب کھل کر سامنے آچکی ہے۔ بھارت بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی سرپرستی کرکے پاکستان کی معدنی ترقی اور معاشی امکانات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت مسلسل پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے، جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی بھارتی سرپرستی کے شواہد بھی موجود ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے ساتھ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

بھارت آبی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کی آبی پالیسی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت مشترکہ آبی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔ سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنے کا بھارتی اقدام غیر قانونی اور یکطرفہ ہے، جو بین الاقوامی معاہدوں اور ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ثالثی عدالت کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار بھی بھارت کی بین الاقوامی ذمہ داریوں پر سوالیہ نشان ہے۔ بھارت کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کا احترام کرنا چاہیے، تاہم اس کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مشترکہ آبی وسائل کے معاملے کو سیاسی دباؤ کے لیے استعمال کررہا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کو جھوٹ اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کے لیے استعمال کررہا ہے، جبکہ اس کی ریاستی پالیسی میں غلط معلومات اور دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا رجحان نمایاں ہے۔

مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کو مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے بھارت کو کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کرنا چاہیے۔

بیان کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کئی دہائیوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہی ہیں۔ بھارت ایک متنازع علاقے پر جبری قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے اور کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حق خودارادیت سے محروم کررہا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت اپنے ہمسایہ ممالک کی خودمختاری اور بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہے۔ اس کے اقدامات خطے میں امن، استحکام اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کے لیے مسلسل چیلنج بنے ہوئے ہیں۔

بھارت میں اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک پر تنقید

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں مذہبی اور سماجی اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت مسلمان، سکھ، مسیحی اور دلت اقلیتوں کے خلاف منظم امتیازی سلوک کا سرپرست ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت ہندوتوا نظریے سے متاثر مذہبی انتہا پسندی اور فاشسٹ طرز حکمرانی کی جانب گامزن ہے، جہاں مذہبی بنیاد پرستی کو حکومتی پالیسی میں نمایاں حیثیت حاصل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے الزامات عائد کرنے اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوششیں عالمی سطح پر اپنی سفارتی تنہائی چھپانے کی ناکام کوشش ہیں۔

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کو بے بنیاد الزامات کے لیے استعمال کرنے کے بجائے بین الاقوامی قوانین، معاہدوں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کا احترام کرنا چاہیے۔