تازہ ترین
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے، اسحاق ڈار کا یورو نیوز کو انٹرویوبجلی کے بلوں میں ایک اور جھٹکے کی تیاری؟ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پریشانکراچی میں نویں جماعت کی مارک شیٹس کا اجرا تاخیر کا شکار، ایک لاکھ سے زائد طلبہ منتظرحکومت نے رواں سال تیسری بار چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دیپاک انڈونیشیا مشق ایلنگ اسٹرائیک تھری نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹرپبی میں اختتام پذیرٹائلوں کے درمیان جمی کالی میل سے نجات! گھر میں موجود چیزوں سے فرش چمکانے کا آسان طریقہپی سی بی نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا، کھلاڑی چار کیٹیگریز میں تقسیمآصف زرداری کا ایک بیٹا نئے صوبوں کے حق میں، دوسرا مخالف ہے: رانا ثناء اللہامریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے، اسحاق ڈار کا یورو نیوز کو انٹرویوبجلی کے بلوں میں ایک اور جھٹکے کی تیاری؟ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پریشانکراچی میں نویں جماعت کی مارک شیٹس کا اجرا تاخیر کا شکار، ایک لاکھ سے زائد طلبہ منتظرحکومت نے رواں سال تیسری بار چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دیپاک انڈونیشیا مشق ایلنگ اسٹرائیک تھری نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹرپبی میں اختتام پذیرٹائلوں کے درمیان جمی کالی میل سے نجات! گھر میں موجود چیزوں سے فرش چمکانے کا آسان طریقہپی سی بی نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا، کھلاڑی چار کیٹیگریز میں تقسیمآصف زرداری کا ایک بیٹا نئے صوبوں کے حق میں، دوسرا مخالف ہے: رانا ثناء اللہ
پاکستان

بی آئی ایس پی کی رقم میں کٹوتی کرنے والوں کے خلاف شکایت کیسے کریں؟ رقم واپس لینے کا طریقہ جاری

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی رقم میں ناجائز کٹوتی کرنے والوں کے خلاف شکایت درج کرانے اور اپنی کٹی ہوئی رقم واپس حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے مستحق افراد کو مالی امداد کی مکمل رقم فراہم کرنے کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ بعض شکایات سامنے آتی ہیں کہ ادائیگی کے مراکز پر مستحق افراد کو مقررہ رقم سے کم پیسے دیے جاتے ہیں۔ بعض اوقات رقم کی ادائیگی کے دوران غیر قانونی طور پر کٹوتی بھی کی جاتی ہے۔ بی آئی ایس پی نے ایسی شکایات کے ازالے کے لیے باقاعدہ طریقہ کار واضح کردیا ہے۔

بی آئی ایس پی کی ہدایات کے مطابق اگر کسی مستحق خاتون یا مرد کو امدادی رقم پوری نہ ملے تو وہ اپنے قریبی بی آئی ایس پی تحصیل آفس میں شکایت درج کرا سکتا ہے۔ اس کے لیے متعلقہ دفتر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر یا شکایات کے لیے مقرر افسر سے رابطہ کرنا ہوگا۔ متاثرہ شخص دفتر سے شکایت فارم حاصل کرکے اپنی شکایت جمع کرا سکتا ہے۔

شکایت فارم میں درخواست گزار کو اپنا مکمل نام، قومی شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر درج کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ معلومات بھی فراہم کرنا ہوں گی کہ رقم کس مقام سے وصول کی گئی اور کتنی رقم کی کٹوتی ہوئی ہے۔ ان تفصیلات کی مدد سے متعلقہ حکام معاملے کی جانچ پڑتال کرسکیں گے اور کٹوتی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرسکیں گے۔

حکام کے مطابق اگر کسی مستحق فرد کو شکایت فارم پُر کرنے میں مشکل پیش آئے تو تحصیل آفس کا عملہ اس کی رہنمائی کرے گا۔ شکایت درج کرانے کے لیے دفتر جاتے وقت اصل قومی شناختی کارڈ اور رجسٹرڈ موبائل نمبر ساتھ لے جانا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ادائیگی کے مقام اور کٹی ہوئی رقم کی درست تفصیلات فراہم کرنا بھی اہم ہے۔

گھر بیٹھے بی آئی ایس پی میں شکایت کیسے درج کرائیں؟

بی آئی ایس پی نے ان افراد کے لیے بھی سہولت فراہم کی ہے جو کسی وجہ سے تحصیل آفس نہیں جاسکتے۔ ایسے مستحق افراد گھر بیٹھے پروگرام کی سرکاری ٹول فری ہیلپ لائن 0800-26477 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

ہیلپ لائن پر کال کرنے کے بعد نمائندے کو اپنی شکایت اور ضروری معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔ اس میں قومی شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر اور کٹوتی سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔ شکایت موصول ہونے کے بعد متعلقہ حکام معاملے کا جائزہ لیں گے اور غیر قانونی کٹوتی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں گے۔