تازہ ترین
کویت میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والا اشتہاری ملزم گرفتارپاکستان میں 16.2 ملین بجلی کے میٹرز تبدیل کرنے کا منصوبہ، صارفین کو اسمارٹ میٹرز مفت فراہم کیے جائیں گےمحسن نقوی کی منصورہ آمد، حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیالانتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی، حکومت کا پی ٹی آئی کو 7 نشستیں دینے کا فیصلہسندھ حکومت کا نوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ منصوبوں تک رسائی دینے کا اعلانامریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے، اسحاق ڈار کا یورو نیوز کو انٹرویوبجلی کے بلوں میں ایک اور جھٹکے کی تیاری؟ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پریشانکراچی میں نویں جماعت کی مارک شیٹس کا اجرا تاخیر کا شکار، ایک لاکھ سے زائد طلبہ منتظرکویت میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والا اشتہاری ملزم گرفتارپاکستان میں 16.2 ملین بجلی کے میٹرز تبدیل کرنے کا منصوبہ، صارفین کو اسمارٹ میٹرز مفت فراہم کیے جائیں گےمحسن نقوی کی منصورہ آمد، حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیالانتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی، حکومت کا پی ٹی آئی کو 7 نشستیں دینے کا فیصلہسندھ حکومت کا نوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ منصوبوں تک رسائی دینے کا اعلانامریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے، اسحاق ڈار کا یورو نیوز کو انٹرویوبجلی کے بلوں میں ایک اور جھٹکے کی تیاری؟ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پریشانکراچی میں نویں جماعت کی مارک شیٹس کا اجرا تاخیر کا شکار، ایک لاکھ سے زائد طلبہ منتظر
کاروبار

پاکستان میں 16.2 ملین بجلی کے میٹرز تبدیل کرنے کا منصوبہ، صارفین کو اسمارٹ میٹرز مفت فراہم کیے جائیں گے

پاکستان میں بجلی کے نظام کو جدید بنانے کے لیے 16.219 ملین روایتی بجلی کے میٹرز تبدیل کرکے جدید اسمارٹ میٹرنگ سسٹم لگانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

 اس منصوبے کے تحت ملک کی پانچ بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں اسمارٹ میٹرز نصب کیے جائیں گے۔ منصوبے پر تقریباً 1.3 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری متوقع ہے۔ اس اقدام کا مقصد بجلی کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانا، بجلی چوری روکنا اور صارفین کو درست بل فراہم کرنا ہے۔

عالمی بینک گروپ کے نجی شعبے سے متعلق ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کی جانب سے اس منصوبے پر کام کیا جارہا ہے۔ ادارے کے اعلیٰ حکام 24 نومبر سے 2 دسمبر 2026 تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس دوران پاور ڈویژن کے ساتھ اسمارٹ میٹرنگ منصوبے اور بجلی کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت ہوگی۔

IFC کے ریجنل نائب صدر عماد نجیب عاید فخوری نے اپنے سینئر حکام کے ہمراہ 30 نومبر کو وفاقی وزیر برائے توانائی سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔ ملاقات میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے، ٹرانسمیشن کے نظام میں بہتری اور بجلی کی لاگت کم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

صارفین کو اسمارٹ میٹرز کے لیے پیشگی رقم ادا نہیں کرنا ہوگی

مجوزہ منصوبے کی اہم بات یہ ہے کہ صارفین کو اپنے موجودہ بجلی کے میٹرز تبدیل کروانے کے لیے کوئی پیشگی رقم ادا نہیں کرنا پڑے گی۔ نئے اسمارٹ میٹرز مفت نصب کیے جائیں گے۔ تاہم اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے والی نجی کمپنیوں کو فی میٹر طے شدہ رقم ماہانہ بجلی کے بلوں کے ذریعے ادا کی جائے گی۔

سرمایہ کاروں کو ادائیگی پاکستانی روپے میں کی جائے گی۔ اس طریقہ کار کا مقصد نجی شعبے کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے۔ اس سے حکومت اور صارفین پر ایک ساتھ کروڑوں میٹرز تبدیل کرنے کا ابتدائی مالی بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔

IFC کے ابتدائی تخمینے کے مطابق ایک اسمارٹ میٹر کی فراہمی اور تنصیب پر 60 سے 80 ڈالر خرچ ہوسکتے ہیں۔ اس حساب سے پورے منصوبے کی لاگت تقریباً 973 ملین سے ایک ارب 298 ملین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ اس رقم میں میٹرز کی خریداری، تنصیب، رابطے کا نظام، ہیڈ اینڈ سسٹمز، میٹر ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم کے اخراجات اور لائسنس فیس بھی شامل ہیں۔

تاہم منصوبے کی حتمی لاگت کا فیصلہ پہلے بین الاقوامی مسابقتی ٹینڈر کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اسمارٹ میٹرز لگانے کا پورا پروگرام دو سال میں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔

پانچ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں اسمارٹ میٹرز لگائے جائیں گے

اس منصوبے کے تحت ملک کی پانچ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو)، ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (ہیزیکو) اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) شامل ہیں۔

منصوبے کے تحت ان کمپنیوں کے 16.219 ملین روایتی سنگل فیز میٹرز کو تبدیل یا جدید نظام پر منتقل کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے نجی کمپنیاں ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر (AMI) سروس فراہم کریں گی۔ یہ کام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت مکمل کیا جائے گا۔