چونیاں کے علاقے کنگن پور میں مبینہ زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
قصور کے شہر چونیاں کے نواحی علاقے کنگن پور میں زہریلی کھیر کھانے کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خاندانی ذرائع اور ریسکیو رپورٹ کے مطابق زہریلی کھیر کھانے سے متاثرہ والدہ بھی جان کی بازی ہار گئی ہیں۔
اس حادثے میں والد، والدہ اور تین سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے کل پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ اس ہولناک واقعے کے بعد پورے علاقے میں شدید سوگ کا ماحول ہے اور ہر طرف غم و فضا چھائی ہوئی ہے۔ مقامی اسپتال اور انتظامیہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔






