تازہ ترین
افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان کی سلامتی کیلئے بڑا چیلنج بن گیا، امریکی جریدے کی رپورٹفالج کی علامات ظاہر ہوں تو پہلے چند منٹ میں کیا کریں؟ ماہرین نے بتادیامولانا فضل الرحمان مشرف دور میں نورا کشی کے ذریعے جعلی اپوزیشن لیڈر بنے، خواجہ آصفیوٹیوب سے پیسے کمانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئیوینڈرز کو غیر ضروری سسٹمز اور ڈیٹا تک رسائی نہ دی جائے، نئی ایڈوائزری جاریوفاقی حکومت ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود مصنوعی ذہانت کی پالیسی تیار نہ کرسکیکسان بینک قائم کرنے کے اعلان سے کسانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا، عظمیٰ بخاریچونیاں میں زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحقافغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان کی سلامتی کیلئے بڑا چیلنج بن گیا، امریکی جریدے کی رپورٹفالج کی علامات ظاہر ہوں تو پہلے چند منٹ میں کیا کریں؟ ماہرین نے بتادیامولانا فضل الرحمان مشرف دور میں نورا کشی کے ذریعے جعلی اپوزیشن لیڈر بنے، خواجہ آصفیوٹیوب سے پیسے کمانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئیوینڈرز کو غیر ضروری سسٹمز اور ڈیٹا تک رسائی نہ دی جائے، نئی ایڈوائزری جاریوفاقی حکومت ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود مصنوعی ذہانت کی پالیسی تیار نہ کرسکیکسان بینک قائم کرنے کے اعلان سے کسانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا، عظمیٰ بخاریچونیاں میں زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق
پاکستان

کسان بینک قائم کرنے کے اعلان سے کسانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کسان دوست اقدامات کی بدولت صوبے میں زرعی انقلاب آ چکا ہے۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے کسان بینک قائم کرنے کے اعلان سے کسانوں کا دیرینہ مطالبہ اب پورا ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے گندم کی امدادی قیمت 4500 روپے فی من مقرر کر دی ہے، کسانوں کے نمائندوں نے ان اقدامات کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار کسانوں کو 50 ہزار ٹریکٹر فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست 10 لاکھ کسان مستفید ہو رہے ہیں۔ مریم نواز کے کسانوں پر اعتماد کی وجہ سے کسان کارڈ میں ریکوری کی شرح 100 فیصد رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور اسکالرشپس مل رہے ہیں، وہیں کسانوں کو ٹریکٹر، سپر سیڈر اور کسان کارڈ دیے جا رہے ہیں۔