تازہ ترین
خلیج میں تباہ کن جنگ کا خطرہ ٹالنے کے لیے عالمی سفارتی کوششیں تیزآسکر کے لیے نامزد معروف اداکارہ باربرا بیری انتقال کر گئیںکچن کا چکنائی سے بھرا ایگزاسٹ فین منٹوں میں صاف کریں، آسان طریقہ جان لیںایپل نے برسوں کا انتظار ختم کردیا، پہلا ٹچ اسکرین میک بک متعارف؛ قیمت جان کر حیران رہ جائیں گےپاکستانی ای پاسپورٹ کے لیے نام سے متعلق نئی شرائط، فیس کی تفصیلات بھی جاریفیسکو نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے بلوں کی درستگی کی اجازت دے دیاسرائیل میں ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی شروع، نتائج میں بڑی تبدیلی کا امکانسوڈان میں مارکیٹ پر ڈرون حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاکخلیج میں تباہ کن جنگ کا خطرہ ٹالنے کے لیے عالمی سفارتی کوششیں تیزآسکر کے لیے نامزد معروف اداکارہ باربرا بیری انتقال کر گئیںکچن کا چکنائی سے بھرا ایگزاسٹ فین منٹوں میں صاف کریں، آسان طریقہ جان لیںایپل نے برسوں کا انتظار ختم کردیا، پہلا ٹچ اسکرین میک بک متعارف؛ قیمت جان کر حیران رہ جائیں گےپاکستانی ای پاسپورٹ کے لیے نام سے متعلق نئی شرائط، فیس کی تفصیلات بھی جاریفیسکو نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے بلوں کی درستگی کی اجازت دے دیاسرائیل میں ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی شروع، نتائج میں بڑی تبدیلی کا امکانسوڈان میں مارکیٹ پر ڈرون حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاک
دنیا

آبنائے ہرمز کے تمام عالمی بحری راستے محفوظ ہیں، امریکی فوج نے ایرانی دعوؤں کو مسترد کردیا

آبنائے ہرمز

سینٹکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے ایرانی دعوے غلط اور جھوٹے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایکس پر جاری کردہ بیان میں واضح کیا ہے کہ حالیہ دنوں اور ہفتوں میں ایران کے زیر کنٹرول میڈیا میں ایسی ایرانی رپورٹس شائع کی گئیں، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا رہے ہیں۔

امریکی سینٹکام نے ان دعوؤں کو یکسر رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام دعوے بلکل غلط ہیں۔ سینٹکام نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کے تمام عالمی سطح پر تسلیم شدہ بنیادی بحری راستوں سے امریکی افواج نے سمندری بارودی سرنگیں صاف کر دی ہیں اور وہ راستے اب بھی بلکل صاف ہیں۔

سینٹکام کا کہنا تھا کہ ہزاروں تجارتی بحری جہاز ان راستوں کا محفوظ طریقے سے استعمال کر چکے ہیں اور آج بھی ان کی آمدورفت جاری ہے۔