سوڈان کے علاقے دارفور کی ایک مصروف مارکیٹ پر ملٹری ڈرون حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
سوڈان کے جنوب مغربی علاقے دارفور کے شہر نیالا میں ایک مصروف مارکیٹ پر ہونے والے ملٹری ڈرون حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 113 سے زائد زخمی ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیم ایمرجنسی لائرز کے مطابق زیادہ تر ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل تھے، جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پیراملٹری فائٹرز کو سامان بیچنے والے عام شہری بھی اس حملے کی زد میں آئے۔
نیالا کا شہر آر ایس ایف کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے، جہاں کی جنگ نے دنیا کا بدترین قحط اور نقل مکانی کا بحران پیدا کر دیا ہے۔
ایک سگریٹ فروش عینی شاہد نے بتایا کہ شام 8 بجے ڈرون اسٹرائیک ہوئی، جہاں متعدد جنگجو اور کھانا بیچنے والی خواتین موجود تھیں۔
ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے بعد ایک قریبی رہائشی علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں سے 36 لاشیں اور 150 سے زائد زخمی لائے گئے۔






