فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے نیٹ میٹرنگ صارفین کو بجلی کے بلوں کی درستگی کے لیے سہولت فراہم کر دی ہے۔ فیسکو سرکلز کو متاثرہ صارفین کے بلوں کی کریکشن کی اجازت دے دی گئی ہے۔
فیسکو حکام کے مطابق بلوں کی درستگی کی اجازت صارفین کے اکاؤنٹ نمبرز کی بنیاد پر دی گئی ہے۔ اس طریقہ کار کے تحت نیٹ میٹرنگ صارفین اپنے متعلقہ آر او دفاتر سے رابطہ کر کے بلوں کی کریکشن کروا سکتے ہیں۔ اس کے لیے صارفین کو اپنے متعلقہ دفتر سے رجوع کرنا ہوگا۔
اس سہولت سے اب تک سینکڑوں متاثرہ صارفین کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ بلوں کی درستگی کی اجازت ملنے سے ان صارفین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے جن کے نیٹ میٹرنگ بلوں میں مسائل سامنے آئے تھے۔






