تازہ ترین
یوٹیوب سے پیسے کمانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئیپنجاب کے چھوٹے کسانوں کے لیے 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضوں کا اعلانپاکستان میں بینکوں کے نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 30 لاکھ روپے ہوگئیبھارتی پیرا ایتھلیٹ نیرج یادیو نئی دہلی میں گھر پر مردہ پائے گئےجرمن ادارے کا سندھ میں 300 چھوٹے و درمیانے کاروباروں کی مالی معاونت کا اعلانپنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس سیم نالے میں جا گری، 5 افراد جاں بحقایل پی جی کی قیمتوں کا فارمولا بھی پیٹرولیم مصنوعات کی طرز پر طے کرنے کا فیصلہبشریٰ بی بی، اسد قیصر اور جنید اکبر سمیت معتدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارجیوٹیوب سے پیسے کمانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئیپنجاب کے چھوٹے کسانوں کے لیے 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضوں کا اعلانپاکستان میں بینکوں کے نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 30 لاکھ روپے ہوگئیبھارتی پیرا ایتھلیٹ نیرج یادیو نئی دہلی میں گھر پر مردہ پائے گئےجرمن ادارے کا سندھ میں 300 چھوٹے و درمیانے کاروباروں کی مالی معاونت کا اعلانپنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس سیم نالے میں جا گری، 5 افراد جاں بحقایل پی جی کی قیمتوں کا فارمولا بھی پیٹرولیم مصنوعات کی طرز پر طے کرنے کا فیصلہبشریٰ بی بی، اسد قیصر اور جنید اکبر سمیت معتدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج
کھیل

بھارتی پیرا ایتھلیٹ نیرج یادیو نئی دہلی میں گھر پر مردہ پائے گئے

بھارت کے معروف پیرا ایتھلیٹ نیرج یادیو نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔

بھارتی پیرا ایتھلیٹکس کوچ ایس ستیہ نارائن نے بھی نیرج یادیو کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ابتدائی طور پر موت کو خودکشی کا ممکنہ واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

نیرج یادیو پیرا ایتھلیٹکس میں بھارت کی نمائندگی کرتے رہے اور انہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ وہ ایشیائی پیرا گیمز 2018 اور 2022 میں جیولن تھرو کی ایف 55 کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے چین کے شہر ہانگژو میں منعقدہ ایشین گیمز میں ڈسکس تھرو کے مقابلے میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

نیرج یادیو کا کھیلوں کا سفر صرف پیرا ایتھلیٹکس تک محدود نہیں تھا۔ وہ 2005 سے 2012 تک ویل چیئر ٹینس بھی کھیلتے رہے۔ بعد ازاں انہوں نے پیرا ایتھلیٹکس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور بین الاقوامی مقابلوں میں تین گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔

اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے نیرج یادیو بچپن میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئے تھے۔ وہ سات سال کی عمر میں پولیو کا شکار ہوئے، تاہم جسمانی مشکلات کے باوجود انہوں نے کھیلوں کا میدان نہیں چھوڑا۔ اپنی محنت اور لگن کے ذریعے انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں حاصل کیں۔

نیرج یادیو کی موت کے واقعے کی تحقیقات نئی دہلی پولیس کر رہی ہے۔ موت کی اصل وجہ اور واقعے سے متعلق دیگر تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔ فی الحال پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں اور خودکشی کے امکان کی حتمی تصدیق ہونا باقی ہے۔