تازہ ترین
علیمہ خانم، عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظر بندی میں 30 دن کی توسیعکراچی اور لاہور کی فضا شدید آلودہ ہوگئی، شہریوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحقمعروف اینکر اقرار الحسن کی ضمانت کے لیے سیشن عدالت میں اپیل دائرواٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیاکراچی پولیس نے موبائل فون کے تاجر کو ڈاکو سمجھ کر گولیاں ماردیںکراچی : فارم ہاؤس بلا کر 59 لڑکیوں سے موبائل فون لے کر فرار ہونے والا مرکزی ملزم گرفتارالیکشن کمیشن کا انتخابی مہم میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ریگیولیٹ کرنے کا فیصلہپاکستان میں کپاس کی پیداوار میں 10 سال میں 60 فیصد کمی، کاٹن سیکٹر بحران کا شکارعلیمہ خانم، عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظر بندی میں 30 دن کی توسیعکراچی اور لاہور کی فضا شدید آلودہ ہوگئی، شہریوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحقمعروف اینکر اقرار الحسن کی ضمانت کے لیے سیشن عدالت میں اپیل دائرواٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیاکراچی پولیس نے موبائل فون کے تاجر کو ڈاکو سمجھ کر گولیاں ماردیںکراچی : فارم ہاؤس بلا کر 59 لڑکیوں سے موبائل فون لے کر فرار ہونے والا مرکزی ملزم گرفتارالیکشن کمیشن کا انتخابی مہم میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ریگیولیٹ کرنے کا فیصلہپاکستان میں کپاس کی پیداوار میں 10 سال میں 60 فیصد کمی، کاٹن سیکٹر بحران کا شکار
کھیل

قومی کرکٹر صائم ایوب کو پاکستان اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا

صائم ایوب قومی ون ڈے اسکواڈ سے باہر

لاہور (جی ٹی وی نیوز اردو): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صائم ایوب کو سہ ملکی سیریز کے بقیہ میچز کے لیے قومی ون ڈے اسکواڈ سے ریلیز کردیا، جبکہ ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق صائم ایوب نے اپنی بیٹنگ فارم بہتر بنانے اور اعتماد بحال کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ہیڈ کوچ سے گفتگو کے بعد انہوں نے اسکواڈ چھوڑ کر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی درخواست دی، جسے ٹیم مینجمنٹ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے منظور کرلیا۔

صائم ایوب کی اسکواڈ سے علیحدگی کے بعد صاحبزادہ فرحان کو قومی ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کی شمولیت سے ٹیم کو سہ ملکی سیریز کے آئندہ میچز کے لیے ایک اضافی آپشن دستیاب ہوگا۔

پاکستان نے سہ ملکی سیریز میں مسلسل تین کامیابیاں حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ قومی ٹیم کی اگلی آزمائش سری لنکا کے خلاف میچ ہے، جو سیریز کا پانچواں مقابلہ ہوگا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کی توجہ اب سیریز کے بقیہ مقابلوں میں کارکردگی برقرار رکھنے اور فائنل سے قبل اپنی تیاری مکمل کرنے پر ہوگی۔