تازہ ترین
مکہ معاہدے کے رکن ممالک اور ایران کے درمیان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کا آغازفیلڈ مارشل عاصم منیر، ترکی اور سعودی حکام کے ہمراہ آج تہران کا دورہ کریں گے، علی باقریبلوچستان میں گندم کا بحران شدید ہوگیا، پاسکو سے گندم کی خریداری تعطل کا شکارہواوے نے فولڈ ایبل فونز کی دنیا میں نیا انداز متعارف کروا دیا، Pura X میں کیا خاص ہے؟ منفرد فیچرز اور قیمت جانیںعلیمہ خانم، عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظر بندی میں 30 دن کی توسیعکراچی اور لاہور کی فضا شدید آلودہ ہوگئی، شہریوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحقمعروف اینکر اقرار الحسن کی ضمانت کے لیے سیشن عدالت میں اپیل دائرواٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیامکہ معاہدے کے رکن ممالک اور ایران کے درمیان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کا آغازفیلڈ مارشل عاصم منیر، ترکی اور سعودی حکام کے ہمراہ آج تہران کا دورہ کریں گے، علی باقریبلوچستان میں گندم کا بحران شدید ہوگیا، پاسکو سے گندم کی خریداری تعطل کا شکارہواوے نے فولڈ ایبل فونز کی دنیا میں نیا انداز متعارف کروا دیا، Pura X میں کیا خاص ہے؟ منفرد فیچرز اور قیمت جانیںعلیمہ خانم، عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظر بندی میں 30 دن کی توسیعکراچی اور لاہور کی فضا شدید آلودہ ہوگئی، شہریوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحقمعروف اینکر اقرار الحسن کی ضمانت کے لیے سیشن عدالت میں اپیل دائرواٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا
پاکستان

کراچی پولیس نے موبائل فون کے تاجر کو ڈاکو سمجھ کر گولیاں ماردیں

تاجر

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کر کے سرینا موبائل مارکیٹ کے ایک تاجر کو شدید زخمی کر دیا۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ لاپرواہی اور فائرنگ کے نتیجے میں موبائل کا تاجر شدید زخمی ہو گیا ہے۔

صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد منہاج گلفام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری سرینا موبائل مارکیٹ میں موبائل فونز کا کاروبار کرتا ہے۔

فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار زخمی تاجر کو علاج کے لیے اسپتال میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی تاجر اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہے، جہاں اس کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اس واقعے کے بعد کراچی کی تاجر برادری میں شدید غم و غصہ اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے مبینہ فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تاجر رہنما محمد منہاج گلفام نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ دار پولیس اہلکاروں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں۔