تازہ ترین
کلفٹن کے ساحل پر نایاب نسل کا سمندری کچھوا مردہ حالت میں پایا گیاپاکستان میں اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں بڑا اضافہمکہ معاہدے کے رکن ممالک اور ایران کے درمیان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کا آغازفیلڈ مارشل عاصم منیر، ترکی اور سعودی حکام کے ہمراہ آج تہران کا دورہ کریں گے، علی باقریبلوچستان میں گندم کا بحران شدید ہوگیا، پاسکو سے گندم کی خریداری تعطل کا شکارہواوے نے فولڈ ایبل فونز کی دنیا میں نیا انداز متعارف کروا دیا، Pura X میں کیا خاص ہے؟ منفرد فیچرز اور قیمت جانیںعلیمہ خانم، عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظر بندی میں 30 دن کی توسیعکراچی اور لاہور کی فضا شدید آلودہ ہوگئی، شہریوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحقکلفٹن کے ساحل پر نایاب نسل کا سمندری کچھوا مردہ حالت میں پایا گیاپاکستان میں اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں بڑا اضافہمکہ معاہدے کے رکن ممالک اور ایران کے درمیان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کا آغازفیلڈ مارشل عاصم منیر، ترکی اور سعودی حکام کے ہمراہ آج تہران کا دورہ کریں گے، علی باقریبلوچستان میں گندم کا بحران شدید ہوگیا، پاسکو سے گندم کی خریداری تعطل کا شکارہواوے نے فولڈ ایبل فونز کی دنیا میں نیا انداز متعارف کروا دیا، Pura X میں کیا خاص ہے؟ منفرد فیچرز اور قیمت جانیںعلیمہ خانم، عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظر بندی میں 30 دن کی توسیعکراچی اور لاہور کی فضا شدید آلودہ ہوگئی، شہریوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق
دنیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر، ترکی اور سعودی حکام کے ہمراہ آج تہران کا دورہ کریں گے، علی باقری

فیلڈ مارشل

نائب سیکریٹری سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل علی باقری نے تصدیق کی ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سعودی عرب اور ترکی کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ آج تہران کا دورہ کریں گے۔

مشرقِ وسطیٰ اور خطے کی اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نائب سیکریٹری سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل علی باقری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، ترکی اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام کے ساتھ آج تہران کا دورہ کر رہے ہیں۔

اس اہم دورے سے چند روز قبل ہی پاکستان کی عسکری قیادت اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران کے دورے پر موجود تھے، جہاں انہوں نے تہران میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کی تھیں۔

اس سابقہ دورے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر، ایرانی مذاکراتی ٹیم اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے الگ الگ اہم ملاقاتیں ہوئی تھیں، جن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔

ان ملاقاتوں کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، سیکورٹی امور اور امریکا ایران مذاکرات سمیت دیگر اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

تہران کے اس نئے اعلیٰ سطحی مشترکہ دورے کو خطے میں امن اور سفارتی تناؤ کے خاتمے کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔