تازہ ترین
یوٹیوب سے پیسے کمانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئیپنجاب کے چھوٹے کسانوں کے لیے 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضوں کا اعلانپاکستان میں بینکوں کے نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 30 لاکھ روپے ہوگئیبھارتی پیرا ایتھلیٹ نیرج یادیو نئی دہلی میں گھر پر مردہ پائے گئےجرمن ادارے کا سندھ میں 300 چھوٹے و درمیانے کاروباروں کی مالی معاونت کا اعلانپنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس سیم نالے میں جا گری، 5 افراد جاں بحقایل پی جی کی قیمتوں کا فارمولا بھی پیٹرولیم مصنوعات کی طرز پر طے کرنے کا فیصلہبشریٰ بی بی، اسد قیصر اور جنید اکبر سمیت معتدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارجیوٹیوب سے پیسے کمانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئیپنجاب کے چھوٹے کسانوں کے لیے 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضوں کا اعلانپاکستان میں بینکوں کے نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 30 لاکھ روپے ہوگئیبھارتی پیرا ایتھلیٹ نیرج یادیو نئی دہلی میں گھر پر مردہ پائے گئےجرمن ادارے کا سندھ میں 300 چھوٹے و درمیانے کاروباروں کی مالی معاونت کا اعلانپنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس سیم نالے میں جا گری، 5 افراد جاں بحقایل پی جی کی قیمتوں کا فارمولا بھی پیٹرولیم مصنوعات کی طرز پر طے کرنے کا فیصلہبشریٰ بی بی، اسد قیصر اور جنید اکبر سمیت معتدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج
پاکستان

بشریٰ بی بی، اسد قیصر اور جنید اکبر سمیت معتدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج

رہنماؤں

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں بشریٰ بی بی، لطیف کھوسہ اور اسد قیصر سمیت متعدد افراد کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کر دیں۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما بشریٰ بی بی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف احتجاجی کیسز کی میں ضماعت قبل از گرفتاری کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کر دیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنماؤں جنید اکبر، لطیف کھوسہ، نعیم حیدر پنجوتھا، اسد قیصر، علی زمان، ایمان وسیم، عاطف خان اور فضل محمد کی ضمانت کی درخواستیں بھی خارج کر دی گئیں۔

عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی کل 250 ضمانت کی درخواستوں پر سماعت طے تھی۔ تاہم انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس میں پیش ہونے والے ملزمان کی ضمانتوں میں 11 فروری تک توسیع کا حکم دے دیا ہے۔