تازہ ترین
پاکستان میں بینکوں کے نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 30 لاکھ روپے ہوگئیبھارتی پیرا ایتھلیٹ نیرج یادیو نئی دہلی میں گھر پر مردہ پائے گئےجرمن ادارے کا سندھ میں 300 چھوٹے و درمیانے کاروباروں کی مالی معاونت کا اعلانپنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس سیم نالے میں جا گری، 5 افراد جاں بحقایل پی جی کی قیمتوں کا فارمولا بھی پیٹرولیم مصنوعات کی طرز پر طے کرنے کا فیصلہبشریٰ بی بی، اسد قیصر اور جنید اکبر سمیت معتدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارجاوکاڑہ مین جی ٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے 5 ہزار لیٹر پیٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیاننگرپارکر میں ایمبولینس کا سلنڈر پھٹنے سے 3 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحقپاکستان میں بینکوں کے نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 30 لاکھ روپے ہوگئیبھارتی پیرا ایتھلیٹ نیرج یادیو نئی دہلی میں گھر پر مردہ پائے گئےجرمن ادارے کا سندھ میں 300 چھوٹے و درمیانے کاروباروں کی مالی معاونت کا اعلانپنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس سیم نالے میں جا گری، 5 افراد جاں بحقایل پی جی کی قیمتوں کا فارمولا بھی پیٹرولیم مصنوعات کی طرز پر طے کرنے کا فیصلہبشریٰ بی بی، اسد قیصر اور جنید اکبر سمیت معتدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارجاوکاڑہ مین جی ٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے 5 ہزار لیٹر پیٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیاننگرپارکر میں ایمبولینس کا سلنڈر پھٹنے سے 3 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق
پاکستان

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، خواتین کو یرغمال بنانے کی کوشش ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کا ایک دہشت گرد جہنم واصل کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بولیدہ کے موضع میناز میں فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کیا، ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 2 خواتین کو زبردستی اپنے ہمراہ لے جاتے ہوئے ناکہ بندی کرنے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری اقدام کرتے ہوئے فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا، جس کے بعد فائرنگ کے شدید تبادلے میں فتنہ الہندوستان کا ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ طور پر چھپے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔