تازہ ترین
یوٹیوب سے پیسے کمانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئیپنجاب کے چھوٹے کسانوں کے لیے 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضوں کا اعلانپاکستان میں بینکوں کے نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 30 لاکھ روپے ہوگئیبھارتی پیرا ایتھلیٹ نیرج یادیو نئی دہلی میں گھر پر مردہ پائے گئےجرمن ادارے کا سندھ میں 300 چھوٹے و درمیانے کاروباروں کی مالی معاونت کا اعلانپنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس سیم نالے میں جا گری، 5 افراد جاں بحقایل پی جی کی قیمتوں کا فارمولا بھی پیٹرولیم مصنوعات کی طرز پر طے کرنے کا فیصلہبشریٰ بی بی، اسد قیصر اور جنید اکبر سمیت معتدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارجیوٹیوب سے پیسے کمانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئیپنجاب کے چھوٹے کسانوں کے لیے 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضوں کا اعلانپاکستان میں بینکوں کے نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 30 لاکھ روپے ہوگئیبھارتی پیرا ایتھلیٹ نیرج یادیو نئی دہلی میں گھر پر مردہ پائے گئےجرمن ادارے کا سندھ میں 300 چھوٹے و درمیانے کاروباروں کی مالی معاونت کا اعلانپنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس سیم نالے میں جا گری، 5 افراد جاں بحقایل پی جی کی قیمتوں کا فارمولا بھی پیٹرولیم مصنوعات کی طرز پر طے کرنے کا فیصلہبشریٰ بی بی، اسد قیصر اور جنید اکبر سمیت معتدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج
پاکستان

اوکاڑہ مین جی ٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے 5 ہزار لیٹر پیٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا

5 ہزار لیٹر

اوکاڑہ میں مین جی ٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

اوکاڑہ میں مین جی ٹی روڈ پر کسان اڈہ کے قریب بابا فرید ٹرک ٹرمینل کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے آئل ٹینکر کو ٹکر مار دی، جس سے ہزاروں لیٹر ایندھن سے بھرا ٹینکر سڑک پر الٹ گیا۔

حادثے کے نتیجے میں ٹینکر میں سوار 2 افراد زخمی ہو گئے، جن کی شناخت 20 سالہ احمد علی ولد امجد علی اور 22 سالہ محمد حسن ولد اسلم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ٹینکر میں 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل موجود تھا، جو سڑک پر پھیلنے سے علاقے میں آتش زدگی کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا۔

ریسکیو 1122، موٹروے پولیس اور مقامی پولیس نے فوری طور پر علاقے کو حصار میں لے لیا اور مٹی ڈال کر سڑک پر پھیلے ایندھن کو ڈھانپ دیا تاکہ ممکنہ آگ کے خطرے کو ختم کیا جا سکے۔