تازہ ترین
خلیج میں تباہ کن جنگ کا خطرہ ٹالنے کے لیے عالمی سفارتی کوششیں تیزآسکر کے لیے نامزد معروف اداکارہ باربرا بیری انتقال کر گئیںکچن کا چکنائی سے بھرا ایگزاسٹ فین منٹوں میں صاف کریں، آسان طریقہ جان لیںایپل نے برسوں کا انتظار ختم کردیا، پہلا ٹچ اسکرین میک بک متعارف؛ قیمت جان کر حیران رہ جائیں گےپاکستانی ای پاسپورٹ کے لیے نام سے متعلق نئی شرائط، فیس کی تفصیلات بھی جاریفیسکو نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے بلوں کی درستگی کی اجازت دے دیاسرائیل میں ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی شروع، نتائج میں بڑی تبدیلی کا امکانسوڈان میں مارکیٹ پر ڈرون حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاکخلیج میں تباہ کن جنگ کا خطرہ ٹالنے کے لیے عالمی سفارتی کوششیں تیزآسکر کے لیے نامزد معروف اداکارہ باربرا بیری انتقال کر گئیںکچن کا چکنائی سے بھرا ایگزاسٹ فین منٹوں میں صاف کریں، آسان طریقہ جان لیںایپل نے برسوں کا انتظار ختم کردیا، پہلا ٹچ اسکرین میک بک متعارف؛ قیمت جان کر حیران رہ جائیں گےپاکستانی ای پاسپورٹ کے لیے نام سے متعلق نئی شرائط، فیس کی تفصیلات بھی جاریفیسکو نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے بلوں کی درستگی کی اجازت دے دیاسرائیل میں ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی شروع، نتائج میں بڑی تبدیلی کا امکانسوڈان میں مارکیٹ پر ڈرون حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاک
دنیا

سعودی عرب کی جانب حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ، فضائی دفاع نے ناکام بنا دیا

حوثیوں

سعودی اتحادی فورسز کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ مملکت کے فضائی دفاعی نظام نے یمن کے حوثیوں کی طرف سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا۔

سعودی اتحادی فورسز کے ترجمان کے مطابق یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے مشرقی صوبے کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

اس سے قبل سعودی سول ڈیفنس اتھارٹی نے مشرقی صوبے میں ممکنہ خطرے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے رہائشیوں پر زور دیا تھا کہ وہ فوری طور پر قریب ترین محفوظ ترین جگہ پر پناہ لیں۔

یہ الرٹس حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور تیل کی تنصیبات پر حملوں کے سلسلوں کے دوران سامنے آئے تھے۔

اس کے ساتھ ہی اتھارٹی نے نجران صوبے میں بھی ایسا ہی الرٹ جاری کیا تھا۔ تاہم بعد میں سعودی سول ڈیفنس نے دونوں صوبوں میں خطرہ ٹل جانے کا اعلان کیا اور شہریوں کو خبردار کیا کہ میزائل یا ڈرون حملوں کی فلم بندی کرنے یا ان کی معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں، کیونکہ ایسا کرنے والے افراد قانونی جوابدہی کے زمرے میں آئیں گے۔