اسرائیل نے 5 لاکھ سے زائد ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی شروع کر دی ہے، جو پارلیمنٹ کی حتمی نشستوں کی تقسیم کو تبدیل کر سکتے ہیں۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق الیکشن حکام نے 5 لاکھ سے زائد ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔
یہ ووٹ وہ ووٹرز ڈالتے ہیں، جو اپنے رجسٹرڈ پولنگ اسٹیشنوں سے دور ہوتے ہیں، جن میں ملٹری سے وابستہ افراد، سفارت کار اور پولیس افسران شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان ووٹوں کی گنتی کا عمل شام تک مکمل ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ ان ووٹوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے پارلیمنٹ میں نشستوں کا حتمی توازن تبدیل ہونے کا قوی امکان ہے۔






