تازہ ترین
آسکر کے لیے نامزد معروف اداکارہ باربرا بیری انتقال کر گئیںکچن کا چکنائی سے بھرا ایگزاسٹ فین منٹوں میں صاف کریں، آسان طریقہ جان لیںایپل نے برسوں کا انتظار ختم کردیا، پہلا ٹچ اسکرین میک بک متعارف؛ قیمت جان کر حیران رہ جائیں گےپاکستانی ای پاسپورٹ کے لیے نام سے متعلق نئی شرائط، فیس کی تفصیلات بھی جاریفیسکو نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے بلوں کی درستگی کی اجازت دے دیاسرائیل میں ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی شروع، نتائج میں بڑی تبدیلی کا امکانسوڈان میں مارکیٹ پر ڈرون حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاکمیں نے بغیر کوئی میزائل چلائے ایران کو ایٹمی معاہدے پر مجبور کیا تھا، باراک اوباماآسکر کے لیے نامزد معروف اداکارہ باربرا بیری انتقال کر گئیںکچن کا چکنائی سے بھرا ایگزاسٹ فین منٹوں میں صاف کریں، آسان طریقہ جان لیںایپل نے برسوں کا انتظار ختم کردیا، پہلا ٹچ اسکرین میک بک متعارف؛ قیمت جان کر حیران رہ جائیں گےپاکستانی ای پاسپورٹ کے لیے نام سے متعلق نئی شرائط، فیس کی تفصیلات بھی جاریفیسکو نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے بلوں کی درستگی کی اجازت دے دیاسرائیل میں ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی شروع، نتائج میں بڑی تبدیلی کا امکانسوڈان میں مارکیٹ پر ڈرون حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاکمیں نے بغیر کوئی میزائل چلائے ایران کو ایٹمی معاہدے پر مجبور کیا تھا، باراک اوباما
دنیا

میں نے بغیر کوئی میزائل چلائے ایران کو ایٹمی معاہدے پر مجبور کیا تھا، باراک اوباما

باراک اوباما

براک اوباما نے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کی جانے والی جنگ نے امریکہ کو مزید غیر محفوظ اور کمزور بنا دیا ہے۔

3 نومبر کے مڈ ٹرم انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے سلسلے میں جورجیا کے شہر مورو میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر براک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگ کی منطق پر سخت تنقید کی۔

اوباما نے کہا کہ تہران کے پاس کوئی ایٹمی ہتھیار نہیں تھے اور ان کی انتظامیہ کی جانب سے 2015 میں کیے گئے معاہدے نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو محدود کر رکھا تھا۔ مجھے کوئی میزائل نہیں چلانا پڑا، میں نے سفارت کاری سے کام لیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ میں ہمارے اتحادیوں اور اڈوں پر حملے ہوئے ہیں، امریکی مارے گئے ہیں اور سینکڑوں امریکی زخمی ہوئے ہیں۔ ہمارے پاس میزائلوں کا ذخیرہ کم ہو گیا ہے، جس سے ہم زیادہ غیر محفوظ ہو گئے ہیں اور اب آبنائے ہرمز پر ایران کا عمل دخل بڑھ گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔