امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنی حکمت عملی مزید سخت کرتے ہوئے ایران کی زمینی سپلائی روٹس روکنے کیلئے ٹاسک فورس آئرن گیٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اسک فورس آئرن گیٹ کا بنیادی مقصد ایران کی ان تمام زمینی راہداریوں اور کیسپین سی کے سپلائی روٹس کو مکمل طور پر بلاک کرنا ہے۔
جن کے ذریعے وہ اپنے اتحادیوں اور جنگجو گروہوں کو جدید ترین ہتھیار، ڈوئل یوز ٹیکنالوجی اور دیگر منشیات یا پابندی شدہ سامان منتقل کرتا ہے۔
سینٹکام کے چیف ایڈمرل بریڈ کوپر نے خود اس خصوصی ٹیم کی تشکیل کے احکامات جاری کیے ہیں، جس میں تقریباً 20 اعلیٰ سطح کے ملٹری اور سویلین ماہرین کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ ماہرین آپریشنز کو کنٹرول کریں گے اور تمام امریکی انٹیلی جنس و حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر ایران کی غیر قانونی مالیاتی آمدن کو روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کریں گے۔
سینٹکام کے مطابق امریکی بحریہ نے ماضی میں خلیج فارس اور بحیرہ عرب کے سمندری راستوں پر جو دیوار کھڑی کی تھی، یہ زمینی اقدام اسی کا تسلسل ہے۔
ایڈمرل بریڈ کوپر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ سمندری ناکہ بندی نے پہلے ہی ایران کو تیل کی برآمد سے حاصل ہونے والے 25 ارب ڈالر سے محروم کر دیا ہے۔
اس نئے آپریشن کے ذریعے امریکی سینٹرل کمانڈ کا ارادہ ہے کہ وہ ایران کی عسکری صلاحیتوں کو پھر سے بحال کرنے، ہتھیاروں کی فیکٹریوں کو دوبارہ شروع کرنے اور دیگر گروہوں کی مالی امداد کے ذرائع کو مستقل طور پر منقطع کر دے۔
سینٹکام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں اور تمام سرحدوں پر نگرانی مزید سخت کی جا رہی ہے تاکہ کوئی بھی ممنوعہ مواد سرحد پار نہ جا سکے۔






