تازہ ترین
کویت میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والا اشتہاری ملزم گرفتارپاکستان میں 16.2 ملین بجلی کے میٹرز تبدیل کرنے کا منصوبہ، صارفین کو اسمارٹ میٹرز مفت فراہم کیے جائیں گےمحسن نقوی کی منصورہ آمد، حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیالانتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی، حکومت کا پی ٹی آئی کو 7 نشستیں دینے کا فیصلہسندھ حکومت کا نوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ منصوبوں تک رسائی دینے کا اعلانامریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے، اسحاق ڈار کا یورو نیوز کو انٹرویوبجلی کے بلوں میں ایک اور جھٹکے کی تیاری؟ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پریشانکراچی میں نویں جماعت کی مارک شیٹس کا اجرا تاخیر کا شکار، ایک لاکھ سے زائد طلبہ منتظرکویت میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والا اشتہاری ملزم گرفتارپاکستان میں 16.2 ملین بجلی کے میٹرز تبدیل کرنے کا منصوبہ، صارفین کو اسمارٹ میٹرز مفت فراہم کیے جائیں گےمحسن نقوی کی منصورہ آمد، حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیالانتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی، حکومت کا پی ٹی آئی کو 7 نشستیں دینے کا فیصلہسندھ حکومت کا نوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ منصوبوں تک رسائی دینے کا اعلانامریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے، اسحاق ڈار کا یورو نیوز کو انٹرویوبجلی کے بلوں میں ایک اور جھٹکے کی تیاری؟ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پریشانکراچی میں نویں جماعت کی مارک شیٹس کا اجرا تاخیر کا شکار، ایک لاکھ سے زائد طلبہ منتظر
دنیا

نیتن یاہو کو بڑا دھچکا، اسرائیلی صدر نے گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت دے دی

گادی آئزن کوٹ

اسرائیلی صدر نے یاشار پارٹی کے سرکردہ رہنما اور وزیراعظم نیتن یاہو کے سب سے طاقتور حریف گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت تشکیل دینے کی پیشکش کردی۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدارتی محل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں گادی آئزن کوٹ کو باضابطہ طور پر وزاتِ عظمیٰ کا قلمدان سنبھالنے اور حکومت سازی کی دعوت دی جائے گی۔

دعوت ملتے ہی گادی آئزن کوٹ کے پاس اتحاد قائم کرنے اور وزرا کے انتخاب کے لیے 28 دن کا وقت ہوگا، جبکہ اسرائیل کے بنیادی قانون کے تحت صدر ہرزوگ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر اس مدت میں مزید 14 دن کی توسیعی مہلت دے سکتے ہیں۔

یہ فیصلہ حال ہی میں ہونے والے غیر حتمی انتخابی نتائج کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں نیتن یاہو یا ان کے مخالفین میں سے کسی کے پاس بھی حکومت بنانے کے لیے درکار ڈیڈ لاک ختم کرنے کی واضح پوزیشن موجود نہیں تھی۔

تاہم میراتھن مذاکرات کے بعد صدارتی محل میں عرب بلاک نے نیتن یاہو اور ان کے انتہا پسند اتحادیوں کی پالیسیوں سے سخت نالاں ہو کر گادی آئزن کوٹ کی حمایت کی نامزدگی کا اعلان کر دیا۔

اس عرب حمایت نے گادی آئزن کوٹ کو نیتن یاہو پر نمایاں برتری دلائی اور صدر اسحاق ہرزوگ نے آخر کار اقتدار کی چابیاں ان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔ اگر گادی آئزن کوٹ مقررہ وقت میں مخلوط حکومت بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو نیتن یاہو کے دورِ اقتدار کا خاتمہ ہو جائے گا۔