تازہ ترین
پاکستان میں 16.2 ملین بجلی کے میٹرز تبدیل کرنے کا منصوبہ، صارفین کو اسمارٹ میٹرز مفت فراہم کیے جائیں گےمحسن نقوی کی منصورہ آمد، حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیالانتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی، حکومت کا پی ٹی آئی کو 7 نشستیں دینے کا فیصلہسندھ حکومت کا نوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ منصوبوں تک رسائی دینے کا اعلانامریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے، اسحاق ڈار کا یورو نیوز کو انٹرویوبجلی کے بلوں میں ایک اور جھٹکے کی تیاری؟ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پریشانکراچی میں نویں جماعت کی مارک شیٹس کا اجرا تاخیر کا شکار، ایک لاکھ سے زائد طلبہ منتظرحکومت نے رواں سال تیسری بار چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دیپاکستان میں 16.2 ملین بجلی کے میٹرز تبدیل کرنے کا منصوبہ، صارفین کو اسمارٹ میٹرز مفت فراہم کیے جائیں گےمحسن نقوی کی منصورہ آمد، حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیالانتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی، حکومت کا پی ٹی آئی کو 7 نشستیں دینے کا فیصلہسندھ حکومت کا نوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ منصوبوں تک رسائی دینے کا اعلانامریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے، اسحاق ڈار کا یورو نیوز کو انٹرویوبجلی کے بلوں میں ایک اور جھٹکے کی تیاری؟ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پریشانکراچی میں نویں جماعت کی مارک شیٹس کا اجرا تاخیر کا شکار، ایک لاکھ سے زائد طلبہ منتظرحکومت نے رواں سال تیسری بار چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی
دنیا

امریکی فوجی طیارے کا خلیج عمان میں حملہ، ایران کیخلاف ناکہ بندی توڑنے والا کارگو جہاز ناکارہ بنا دیا

خلیج عمان

امریکی فوج نے خلیج عمان میں بار بار تنبیہ کے باوجود سفر جاری رکھنے والے ایک کمرشل کارگو جہاز کو تباہ کر کے مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے جاری کردہ بیان میں اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سینٹ کیٹس کا پرچم لہرانے والا تجارتی بحری جہاز ایم وی ہدیٰ ایرانی بندرگاہ پر قیام کرنے کے بعد علاقائی پانیوں سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا تھا، تاکہ وہ امریکہ کی طرف سے ایران پر لگائی گئی سخت بحری ناکہ بندی کو توڑ سکے۔

سینٹکام کے مطابق امریکی فوجیوں نے جہاز کے عملے کو بارہا وارننگز دیں، لیکن عملے نے تمام احکامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنی رفتاربڑھائے رکھی۔

اس کے جواب میں امریکی ملٹری طیارے کو فوری کارروائی کا حکم دیا گیا، جس نے انتہائی باریک بینی سے ہدف کا نشانہ بنانے والے ہتھیار (پریسیژن میونیشنز) داغے۔

یہ میزائل سیدھا جہاز کے پچھلے حصے یعنی اسٹرن سے جا ٹکرايا، جس کے نتیجے میں جہاز کے انجن اور کنٹرول سسٹم مکمل تباہ ہو گئے اور جہاز سمندر کے بیچوں بیچ ناکارہ ہو کر رہ گیا۔

سینٹکام کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے میزائل فائر کرنے سے پہلے جہاز کے عملے کو باقاعدہ تنبیہ کی تھی کہ وہ خطرے والے حصے کو فوری طور پر خالی کر دیں۔

امریکی کمانڈ کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر نافذ کردہ بحری ناکہ بندی پر سختی سے عمل درآمد کروا رہے ہیں اور جولائی سے اب تک ناکہ بندی کے دوران 147 تجارتی بحری جہازوں کو واپس موڑ دیا گیا ہے۔