تازہ ترین
پاکستان میں 16.2 ملین بجلی کے میٹرز تبدیل کرنے کا منصوبہ، صارفین کو اسمارٹ میٹرز مفت فراہم کیے جائیں گےمحسن نقوی کی منصورہ آمد، حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیالانتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی، حکومت کا پی ٹی آئی کو 7 نشستیں دینے کا فیصلہسندھ حکومت کا نوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ منصوبوں تک رسائی دینے کا اعلانامریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے، اسحاق ڈار کا یورو نیوز کو انٹرویوبجلی کے بلوں میں ایک اور جھٹکے کی تیاری؟ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پریشانکراچی میں نویں جماعت کی مارک شیٹس کا اجرا تاخیر کا شکار، ایک لاکھ سے زائد طلبہ منتظرحکومت نے رواں سال تیسری بار چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دیپاکستان میں 16.2 ملین بجلی کے میٹرز تبدیل کرنے کا منصوبہ، صارفین کو اسمارٹ میٹرز مفت فراہم کیے جائیں گےمحسن نقوی کی منصورہ آمد، حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیالانتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی، حکومت کا پی ٹی آئی کو 7 نشستیں دینے کا فیصلہسندھ حکومت کا نوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ منصوبوں تک رسائی دینے کا اعلانامریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے، اسحاق ڈار کا یورو نیوز کو انٹرویوبجلی کے بلوں میں ایک اور جھٹکے کی تیاری؟ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پریشانکراچی میں نویں جماعت کی مارک شیٹس کا اجرا تاخیر کا شکار، ایک لاکھ سے زائد طلبہ منتظرحکومت نے رواں سال تیسری بار چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی
دنیا

ایران پر حملے کے معاملے پر اسرائیلی میڈیا میں متضاد رپورٹس، امریکا کی تردید

ایران

نیتن یاہو اور گادی آئزن کوٹ کے درمیان سیکیورٹی بریفنگ کے بعد ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی فوری ضرورت کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا پر متضاد رپورٹس سامنے آئی ہیں، جبکہ امریکا نے جنگ دوبارہ شروع کرنے کی خبروں کو محض قیاس آرائی قرار دے دیا۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی بریفنگ سے قبل ایک ذریعے نے چینل 12 کو بتایا تھا کہ نیتن یاہو کی جانب سے فراہم کی جانے والی انٹیلی جنس معلومات ایران کے خلاف لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے ان کے مطالبے کی تائید کریں گی اور اس ملاقات کے بعد آئزن کوٹ وزیر اعظم کے عزائم پر شک نہیں کریں گے۔

تاہم چینل 13 نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی دفاعی افواج نے دونوں رہنماؤں کو بتایا ہے کہ فی الحال ایران پر حملہ کرنے کی کوئی فوری ضرورت نہیں ہے لیکن اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ حملوں کا حکم دیں تو اسرائیل کو ان میں شامل ہونا چاہیے۔

ملاقات سے قبل آئزن کوٹ نے خبردار کیا تھا کہ غیر ضروری فوجی کارروائی اسرائیلی جمہوریت کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتی ہے اور انہوں نے نیتن یاہو پر زور دیا تھا کہ وہ سیکیورٹی سربراہان کو سنگین آئینی تصادم میں نہ دھکیلیں۔

ان کے بیانات ان رپورٹس کی تصدیق کرتے ہیں، جن میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی حکام انتخابات سے قبل ایران پر حملہ کرنے کی نیتن یاہو کی کوششوں کے مخالف ہیں۔

واضح رہے کہ اکتوبر کے انتخابات میں نیتن یاہو کے اتحاد کی اکثریت ختم ہونے کے بعد گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

دوسری جانب امریکی فوج نے اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کان کی اس رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے اسرائیل کو ایران کے خلاف ممکنہ فوجی حملوں کی بحالی کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔

انادولو ایجنسی کے استفسار پر امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایک عہدیدار نے خطے میں امریکی افواج کی پوزیشن میں کسی بھی تبدیلی کی تردید کرتے ہوئے اسرائیلی میڈیا کی اس رپورٹ کو محض قیاس آرائی قرار دیا ہے۔