تازہ ترین
موبائل چارجنگ کے دوران یہ 5 کام بھول کر بھی نہ کریں، ورنہ پچھتائیں گے!وزیر اعظم لون اسکیم میں قرضوں سے متعلق بڑی خوشخبری!!! اب گھر بیٹھے موبائل سے اپلائی کریں؛ مگر کیسے؟سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہسوزوکی کمپنی کی ’جی ڈی 110 ایس‘ موٹر سائیکل کی نئی قیمت سامنے آگئیہاتھ یا جسم جل جائے تو ٹوتھ پیسٹ لگانا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟ حقیقت جان لیں100 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئیب فارم یا برتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کیسے بنے گا؟ آسان طریقہ جانیںامریکی عوام میں اسرائیل مخالف جذبات نے ریپبلکنز کو انتخابی نقصان پہنچایا، ٹرمپموبائل چارجنگ کے دوران یہ 5 کام بھول کر بھی نہ کریں، ورنہ پچھتائیں گے!وزیر اعظم لون اسکیم میں قرضوں سے متعلق بڑی خوشخبری!!! اب گھر بیٹھے موبائل سے اپلائی کریں؛ مگر کیسے؟سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہسوزوکی کمپنی کی ’جی ڈی 110 ایس‘ موٹر سائیکل کی نئی قیمت سامنے آگئیہاتھ یا جسم جل جائے تو ٹوتھ پیسٹ لگانا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟ حقیقت جان لیں100 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئیب فارم یا برتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کیسے بنے گا؟ آسان طریقہ جانیںامریکی عوام میں اسرائیل مخالف جذبات نے ریپبلکنز کو انتخابی نقصان پہنچایا، ٹرمپ
کاروبار

10 روپے کے نوٹ کی بندش کے بعد عوام کیلئے ایک اور بڑی خبر سامنے آگئی

پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر پشاور کے چھوٹے تاجروں اور محنت کشوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ کاغذی نوٹ کے مقابلے میں سکے زیادہ عرصے تک استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ اس طرح نوٹوں کی چھپائی اور تبدیلی پر آنے والے اخراجات کم ہوں گے۔ اس اقدام سے قومی خزانے کو اربوں روپے کی بچت ہوسکتی ہے۔

تاہم پشاور کے کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے عام شہریوں اور چھوٹے دکانداروں کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ پشاور کے فوارہ چوک میں کرنسی نوٹوں سے شادی کی پگڑیاں تیار کرنے والے جاوید خان کے مطابق 10 روپے کا نوٹ روزمرہ خرید و فروخت کے علاوہ شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔ نوٹوں کے ہار اور پگڑیاں بنانے کے لیے بڑی تعداد میں چھوٹے نوٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

جاوید خان نے بتایا کہ اگر 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے استعمال ہونے لگے تو چھوٹے تاجروں کے لیے انہیں سنبھالنا اور کاروبار میں استعمال کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ روزانہ 200 سے 300 روپے مالیت کے سکے جمع کرنا اور پھر انہیں محفوظ رکھنا بھی ایک مسئلہ بن سکتا ہے۔ عام طور پر کم آمدنی والے افراد اور متوسط طبقے کے لوگ چھوٹی مالیت کے نوٹوں پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ ہر شخص روزمرہ خریداری کے لیے 5 ہزار روپے کا نوٹ ساتھ نہیں رکھتا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں شادیوں پر تحفے دینا بھی لوگوں کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اس صورتحال میں 10 روپے کے نوٹوں سے بنی پگڑی ایک مناسب اور کم خرچ تحفہ ہے۔ اس وقت مٹھائی کی قیمت تقریباً 1200 سے 1300 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 10 روپے کے نوٹوں سے تیار کردہ شادی کی پگڑی تقریباً 250 سے 300 روپے میں بن جاتی ہے۔

اس طرح مہمان کم خرچ میں شادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ایک روایتی تحفہ بھی پیش کرسکتے ہیں۔ اس تحفے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے وصول کرنے والے شخص کو رقم بھی مل جاتی ہے اور مقامی رسم بھی برقرار رہتی ہے۔

جاوید خان نے بتایا کہ اس وقت ان کے پاس تقریباً 20 ہزار سے 30 ہزار روپے مالیت کے نوٹوں کے ہار اور پگڑیاں موجود ہیں۔ انہیں خدشہ ہے کہ اگر 10 روپے کا نوٹ مکمل طور پر بند کردیا گیا تو ان کا کاروبار متاثر ہوگا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیا 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کے باوجود کاغذی نوٹ کی گردش بھی برقرار رکھی جائے تاکہ عام شہریوں اور چھوٹے کاروباری افراد کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔