تازہ ترین
موبائل چارجنگ کے دوران یہ 5 کام بھول کر بھی نہ کریں، ورنہ پچھتائیں گے!وزیر اعظم لون اسکیم میں قرضوں سے متعلق بڑی خوشخبری!!! اب گھر بیٹھے موبائل سے اپلائی کریں؛ مگر کیسے؟سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہسوزوکی کمپنی کی ’جی ڈی 110 ایس‘ موٹر سائیکل کی نئی قیمت سامنے آگئیہاتھ یا جسم جل جائے تو ٹوتھ پیسٹ لگانا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟ حقیقت جان لیں100 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئیب فارم یا برتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کیسے بنے گا؟ آسان طریقہ جانیںامریکی عوام میں اسرائیل مخالف جذبات نے ریپبلکنز کو انتخابی نقصان پہنچایا، ٹرمپموبائل چارجنگ کے دوران یہ 5 کام بھول کر بھی نہ کریں، ورنہ پچھتائیں گے!وزیر اعظم لون اسکیم میں قرضوں سے متعلق بڑی خوشخبری!!! اب گھر بیٹھے موبائل سے اپلائی کریں؛ مگر کیسے؟سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہسوزوکی کمپنی کی ’جی ڈی 110 ایس‘ موٹر سائیکل کی نئی قیمت سامنے آگئیہاتھ یا جسم جل جائے تو ٹوتھ پیسٹ لگانا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟ حقیقت جان لیں100 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئیب فارم یا برتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کیسے بنے گا؟ آسان طریقہ جانیںامریکی عوام میں اسرائیل مخالف جذبات نے ریپبلکنز کو انتخابی نقصان پہنچایا، ٹرمپ
پاکستان

ب فارم یا برتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کیسے بنے گا؟ آسان طریقہ جانیں

قومی شناختی کارڈ بنوانے کے خواہش مند ایسے نوجوانوں کیلئے اہم خبر سامنے آئی ہے جن کے پاس ب فارم یا پیدائشی سرٹیفکیٹ موجود نہیں۔

 نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پہلی مرتبہ شناختی کارڈ بنوانے کے حوالے سے طریقہ کار واضح کردیا ہے۔ اب شہری اپنی دستاویزات کی صورتحال کے مطابق شناختی کارڈ کے حصول کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

پاکستان میں 18 سال کی عمر مکمل ہونے کے بعد ہر شہری کیلئے قومی شناختی کارڈ بنوانا ضروری ہوتا ہے۔ تاہم بہت سے نوجوان ایسے ہیں جن کا ب فارم نہیں بنا ہوتا۔ بعض افراد کے پاس پیدائش کا سرٹیفکیٹ موجود نہیں ہوتا۔ اس وجہ سے انہیں شناختی کارڈ بنوانے کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خاص طور پر ایسے نوجوانوں کو پریشانی ہوتی ہے جو پہلی مرتبہ نادرا کے دفتر جاتے ہیں اور انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ کون سی دستاویزات درکار ہوں گی۔

اس حوالے سے نادرا کے ترجمان سید شباہت علی نے نادرا پوڈکاسٹ میں شہریوں کو اہم معلومات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پہلی مرتبہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بنوانے کیلئے ہر شخص کی دستاویزات کی صورتحال مختلف ہوسکتی ہے۔ اسی بنیاد پر درخواست دینے کا طریقہ بھی طے ہوگا۔

نادرا ترجمان کے مطابق جن افراد کی پیدائش کا اندراج متعلقہ ادارے میں موجود ہے اور ان کے پاس پیدائشی سرٹیفکیٹ بھی ہے، لیکن انہوں نے اپنا ب فارم نہیں بنوایا، تو انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ایسے افراد 18 سال کی عمر مکمل ہونے کے بعد براہ راست قومی شناختی کارڈ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

اس عمل کیلئے پیدائشی سرٹیفکیٹ کی اصل دستاویز ساتھ لے جانا لازمی نہیں ہے۔ تاہم درخواست گزار کو اپنے پیدائشی سرٹیفکیٹ کا رجسٹریشن نمبر معلوم ہونا چاہیے۔ اس نمبر کی مدد سے نادرا متعلقہ ریکارڈ کی جانچ اور تصدیق کرسکتا ہے۔ اس طرح ب فارم نہ ہونے کے باوجود شناختی کارڈ بنوانے کا عمل ممکن ہوسکتا ہے۔