تازہ ترین
موبائل چارجنگ کے دوران یہ 5 کام بھول کر بھی نہ کریں، ورنہ پچھتائیں گے!وزیر اعظم لون اسکیم میں قرضوں سے متعلق بڑی خوشخبری!!! اب گھر بیٹھے موبائل سے اپلائی کریں؛ مگر کیسے؟سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہسوزوکی کمپنی کی ’جی ڈی 110 ایس‘ موٹر سائیکل کی نئی قیمت سامنے آگئیہاتھ یا جسم جل جائے تو ٹوتھ پیسٹ لگانا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟ حقیقت جان لیں100 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئیب فارم یا برتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کیسے بنے گا؟ آسان طریقہ جانیںامریکی عوام میں اسرائیل مخالف جذبات نے ریپبلکنز کو انتخابی نقصان پہنچایا، ٹرمپموبائل چارجنگ کے دوران یہ 5 کام بھول کر بھی نہ کریں، ورنہ پچھتائیں گے!وزیر اعظم لون اسکیم میں قرضوں سے متعلق بڑی خوشخبری!!! اب گھر بیٹھے موبائل سے اپلائی کریں؛ مگر کیسے؟سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہسوزوکی کمپنی کی ’جی ڈی 110 ایس‘ موٹر سائیکل کی نئی قیمت سامنے آگئیہاتھ یا جسم جل جائے تو ٹوتھ پیسٹ لگانا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟ حقیقت جان لیں100 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئیب فارم یا برتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کیسے بنے گا؟ آسان طریقہ جانیںامریکی عوام میں اسرائیل مخالف جذبات نے ریپبلکنز کو انتخابی نقصان پہنچایا، ٹرمپ
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن؛ مساجد میں قائم فتنہ الخوارج کے 2 ٹھکانے ختم کردیے گئے

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

میر علی (جی ٹی وی نیوز اردو): شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے جنوبی مضافات میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے دو ٹھکانے کلیئر کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 8 نومبر 2026 کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے جنوبی مضافات میں واقع گاؤں موزک میں کیا گیا۔ کارروائی کا ہدف بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانے تھے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے مساجد کو اپنے ٹھکانے بنانے کے ساتھ وہاں دھماکا خیز مواد ذخیرہ کر رکھا تھا۔ ان مقامات پر تشدد کے مراکز بھی قائم کیے گئے تھے، جہاں لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

بیان کے مطابق عبادت گاہوں کو دھماکا خیز مواد ذخیرہ کرنے اور تشدد کے مراکز کے طور پر استعمال کرنا قابل مذمت ہے اور یہ عمل دہشت گردوں کی جانب سے اسلام کی بنیادی تعلیمات سے مکمل بے اعتنائی کا ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغان طالبان کی معاونت سے سرگرم یہ خوارج اسلام سے کوئی تعلق نہیں رکھتے اور مذہب کی اپنی من پسند تشریح اور اس کے غلط استعمال کو خیبر پختونخوا اور پاکستان کے عوام مسترد کرتے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کے جوان علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی میں قائم دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی کا پتا لگانے اور انہیں ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔