تازہ ترین
موبائل چارجنگ کے دوران یہ 5 کام بھول کر بھی نہ کریں، ورنہ پچھتائیں گے!وزیر اعظم لون اسکیم میں قرضوں سے متعلق بڑی خوشخبری!!! اب گھر بیٹھے موبائل سے اپلائی کریں؛ مگر کیسے؟سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہسوزوکی کمپنی کی ’جی ڈی 110 ایس‘ موٹر سائیکل کی نئی قیمت سامنے آگئیہاتھ یا جسم جل جائے تو ٹوتھ پیسٹ لگانا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟ حقیقت جان لیں100 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئیب فارم یا برتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کیسے بنے گا؟ آسان طریقہ جانیںامریکی عوام میں اسرائیل مخالف جذبات نے ریپبلکنز کو انتخابی نقصان پہنچایا، ٹرمپموبائل چارجنگ کے دوران یہ 5 کام بھول کر بھی نہ کریں، ورنہ پچھتائیں گے!وزیر اعظم لون اسکیم میں قرضوں سے متعلق بڑی خوشخبری!!! اب گھر بیٹھے موبائل سے اپلائی کریں؛ مگر کیسے؟سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہسوزوکی کمپنی کی ’جی ڈی 110 ایس‘ موٹر سائیکل کی نئی قیمت سامنے آگئیہاتھ یا جسم جل جائے تو ٹوتھ پیسٹ لگانا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟ حقیقت جان لیں100 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئیب فارم یا برتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کیسے بنے گا؟ آسان طریقہ جانیںامریکی عوام میں اسرائیل مخالف جذبات نے ریپبلکنز کو انتخابی نقصان پہنچایا، ٹرمپ
کاروبار

پاکستان کے معدنی وسائل میں عالمی سرمایہ کاری کے نئے امکانات، اسلام آباد میں منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 نومبر سے شروع ہوگا

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026

اسلام آباد (جی ٹی وی نیوز اردو): قدرتی معدنی وسائل سے مالا مال پاکستان عالمی مائننگ کمپنیوں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اسی مقصد کے تحت پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026، 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں معدنی شعبے کی ترقی، جدید تحقیق، اختراعات اور عالمی شراکت داریوں کے فروغ پر توجہ دی جائے گی۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کے شعبہ مائننگ انجینئرنگ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کے مطابق فورم کا مقصد پاکستان کے معدنی شعبے میں موجود امکانات کو اجاگر کرنے کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور مقامی مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 میں اختراعات اور تحقیق کو اہمیت دی جائے گی، جبکہ عالمی شراکت داریوں کے قیام کے لیے بھی مواقع تلاش کیے جائیں گے۔

ان کے مطابق فورم میں پاکستان کے معدنی شعبے کی ترقی کے لیے جدید تحقیق اور مقامی سطح پر دستیاب مہارتوں کو اجاگر کرنا اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں اور صنعتی اداروں کے ساتھ بامقصد شراکت داریوں کے ذریعے معدنی وسائل سے بہتر انداز میں استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معدنی شعبے کا مستقبل صرف قدرتی وسائل تک محدود نہیں بلکہ اس کا انحصار عوام کے علم، مہارت اور جدت پر بھی ہے۔

فورم میں معدنی شعبے سے وابستہ عالمی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ رابطوں کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات کو وسعت دینے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق کے فروغ کو کان کنی کے شعبے کی ترقی کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ مقامی مہارتوں کو بین الاقوامی تجربات سے جوڑنے کے مواقع بھی تلاش کیے جائیں گے۔

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملک کے وسیع معدنی وسائل کو عالمی سرمایہ کاری کے لیے متعارف کرانا اور بین الاقوامی مائننگ کمپنیوں کے ساتھ تعاون کی راہیں کھولنا ہے۔

پاکستان کے معدنی ذخائر میں سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کرنے کے لیے یہ فورم ایک اہم موقع فراہم کرے گا، جہاں تحقیق، ٹیکنالوجی، مقامی صلاحیتوں اور عالمی شراکت داریوں کو معدنی شعبے کی ترقی سے جوڑنے پر بات ہوگی۔