تازہ ترین
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے، اسحاق ڈار کا یورو نیوز کو انٹرویوبجلی کے بلوں میں ایک اور جھٹکے کی تیاری؟ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پریشانکراچی میں نویں جماعت کی مارک شیٹس کا اجرا تاخیر کا شکار، ایک لاکھ سے زائد طلبہ منتظرحکومت نے رواں سال تیسری بار چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دیپاک انڈونیشیا مشق ایلنگ اسٹرائیک تھری نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹرپبی میں اختتام پذیرٹائلوں کے درمیان جمی کالی میل سے نجات! گھر میں موجود چیزوں سے فرش چمکانے کا آسان طریقہپی سی بی نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا، کھلاڑی چار کیٹیگریز میں تقسیمآصف زرداری کا ایک بیٹا نئے صوبوں کے حق میں، دوسرا مخالف ہے: رانا ثناء اللہامریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے، اسحاق ڈار کا یورو نیوز کو انٹرویوبجلی کے بلوں میں ایک اور جھٹکے کی تیاری؟ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پریشانکراچی میں نویں جماعت کی مارک شیٹس کا اجرا تاخیر کا شکار، ایک لاکھ سے زائد طلبہ منتظرحکومت نے رواں سال تیسری بار چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دیپاک انڈونیشیا مشق ایلنگ اسٹرائیک تھری نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹرپبی میں اختتام پذیرٹائلوں کے درمیان جمی کالی میل سے نجات! گھر میں موجود چیزوں سے فرش چمکانے کا آسان طریقہپی سی بی نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا، کھلاڑی چار کیٹیگریز میں تقسیمآصف زرداری کا ایک بیٹا نئے صوبوں کے حق میں، دوسرا مخالف ہے: رانا ثناء اللہ
کھیل

پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹایا گیا تو میں بھی ٹیم چھوڑنے پر غور کروں گا: جوش ہیزل ووڈ

جوش ہیزل ووڈ کی پیٹ کمنز کی حمایت

آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے بال ٹیمپرنگ کے تاریخی تنازع سینڈ پیپر گیٹ پر پیٹ کمنز کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹایا گیا تو وہ بھی اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوں گے۔ ہیزل ووڈ نے 2018 کے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ منصوبے سے متعلق دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس منصوبے کا کوئی علم نہیں تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوش ہیزل ووڈ نے حالیہ بیانات میں واضح کیا کہ یہ فرض کرلینا کہ آسٹریلیا کے تمام کھلاڑیوں کو بال ٹیمپرنگ منصوبے کا علم تھا اور حقیقت میں سب کو اس بارے میں معلوم ہونا، دو مختلف باتیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس منصوبے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی۔

ہیزل ووڈ نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ پوری ٹیم کو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پیش آنے والے واقعے کا پہلے سے علم تھا۔ ان کے مطابق کسی مخصوص واقعے سے متعلق تمام کھلاڑیوں کو یکساں طور پر ذمہ دار قرار دینا درست نہیں۔

پیٹ کمنز کی قیادت پر مکمل اعتماد

جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند روز سے مختلف افراد کی جانب سے کمنز پر تنقید کی جا رہی ہے، تاہم وہ بطور کھلاڑی اور کپتان ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹ کمنز نے آسٹریلوی ٹیم کو ماضی کے بدترین کرکٹ تنازعات سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا اور ٹیم کو ایسی پوزیشن میں پہنچایا جہاں مستقبل میں اس طرح کے واقعات دوبارہ پیش آنے کا امکان کم ہوسکے۔

ہیزل ووڈ نے کمنز کو بہترین قائد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کا ہر کھلاڑی ان کے بارے میں یہی رائے رکھتا ہے۔ ان کے مطابق کمنز نے مشکل حالات میں ٹیم کی قیادت کی اور کھلاڑیوں کو متحد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

کمنز کو ہٹانے کی صورت میں ہیزل ووڈ کا بھی سخت مؤقف

پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے کے امکان سے متعلق سوال پر جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ اگر ایسا فیصلہ کیا گیا تو وہ بھی ٹیسٹ ٹیم میں اپنے مستقبل پر نظرثانی کریں گے اور ٹیم چھوڑنے پر غور کرسکتے ہیں۔

ان کا یہ بیان آسٹریلوی کرکٹ میں پیٹ کمنز کی قیادت کے حوالے سے جاری بحث کے دوران اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

سینڈ پیپر گیٹ تنازع دوبارہ زیر بحث

واضح رہے کہ 2018 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران بال ٹیمپرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد آسٹریلوی کرکٹ کو شدید تنقید اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

حالیہ دنوں میں سابق آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کی سوانح عمری اور کیمرون بینکرافٹ کے بیانات کے بعد یہ تنازع ایک مرتبہ پھر خبروں میں آگیا ہے۔ ڈیوڈ وارنر نے بھی عثمان خواجہ کے بیان کو 100 فیصد درست قرار دیا، جبکہ پیٹ کمنز ان دعوؤں کو مضحکہ خیز قرار دے چکے ہیں۔

اس صورتحال میں جوش ہیزل ووڈ کی جانب سے پیٹ کمنز کی کھل کر حمایت نے آسٹریلوی ٹیم کی قیادت اور 2018 کے تنازع سے متعلق بحث کو مزید اہم بنا دیا ہے۔