تازہ ترین
کراچی الگ صوبہ یا وفاق کے زیرِ انتظامفیس بک کی پرانی پوسٹس ایک ساتھ ڈیلیٹ کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیاڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کیلئے حکومت کا نیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہاگر سندھ میں نئے صوبے کی بات ہوگی تو سندھ اس کا بھرپور جواب دے گا، سعید غنیتنازعات کے فوری اور سستے حل کے لیے پنجاب پنچایت ایکٹ متعارف کرانے کا فیصلہحکومت کے وزرا اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے وزیراعظم کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، شازیہ مریمتحدہ عرب امارات میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکانسونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟کراچی الگ صوبہ یا وفاق کے زیرِ انتظامفیس بک کی پرانی پوسٹس ایک ساتھ ڈیلیٹ کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیاڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کیلئے حکومت کا نیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہاگر سندھ میں نئے صوبے کی بات ہوگی تو سندھ اس کا بھرپور جواب دے گا، سعید غنیتنازعات کے فوری اور سستے حل کے لیے پنجاب پنچایت ایکٹ متعارف کرانے کا فیصلہحکومت کے وزرا اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے وزیراعظم کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، شازیہ مریمتحدہ عرب امارات میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکانسونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
کھیل

پی ایس ایل سیزن 12، فرنچائزز کے لیے کھلاڑیوں کی ڈائریکٹ سائننگ درد سر بن گئی

فرنچائزز

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 12 کے لیے فرنچائزز کی جانب سے کھلاڑیوں کو براہ راست سائن کرنے کا معاملہ سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔

متعدد کھلاڑیوں سے ڈائریکٹ سائن کرنے کے لیے ایک سے زیادہ فرنچائزز کی جانب سے مسلسل رابطے کیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے مجموعی صورتحال انتہائی دلچسپ ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کھینچاتانی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کھلاڑیوں نے اپنے معاوضے اور مراعات میں بھاری اضافہ کرنے پر سنجیدگی سے غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

کھلاڑی کسی بھی فرنچائز کو فوری طور پر ہاں یا حتمی کنفرمیشن دینے کے بجائے ‘دیکھو اور انتظار کرو’ کی روایتی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ اگر ان کھلاڑیوں نے اپنے معاوضوں میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا تو اس سے تمام فرنچائزز کے مالیاتی معاملات سخت مشکلات کا شکار ہو جائیں گے۔

یہی بنیادی وجہ ہے کہ اب تک کوئی بھی فرنچائز ڈائریکٹ سائن کیے جانے والے کسی بھی نامور کرکٹر کے نام کا باضابطہ اعلان نہیں کر سکی ہے۔  پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فرنچائزز کو ڈائریکٹ سائن کرنے کے لیے 23 نومبر کی حتمی ڈیڈ لائن مختص کی گئی ہے۔

پی سی بی نے اس حوالے سے فرنچائزز کی جانب سے ڈائریکٹ سائننگ کے عمل پر کچھ تحفظات کے باوجود تاحال اپنے طے شدہ طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

پی ایس ایل کے موجودہ قوانین کے مطابق فرنچائزز صرف اسی کرکٹر کو ڈائریکٹ سائن کرنے کی مجاز ہیں، جو گزشتہ دو سیزن سے اس ٹورنامنٹ میں نہیں کھیلا ہو۔

اس پورے مرحلے میں یہ بھی خاص بات ہے کہ کھلاڑی کو اپنا معاوضہ خود طے کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے، جس کا فائدہ کھلاڑی بھرپور طریقے سے اٹھا رہے ہیں۔