تازہ ترین
کراچی الگ صوبہ یا وفاق کے زیرِ انتظامفیس بک کی پرانی پوسٹس ایک ساتھ ڈیلیٹ کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیاڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کیلئے حکومت کا نیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہاگر سندھ میں نئے صوبے کی بات ہوگی تو سندھ اس کا بھرپور جواب دے گا، سعید غنیتنازعات کے فوری اور سستے حل کے لیے پنجاب پنچایت ایکٹ متعارف کرانے کا فیصلہحکومت کے وزرا اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے وزیراعظم کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، شازیہ مریمتحدہ عرب امارات میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکانسونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟کراچی الگ صوبہ یا وفاق کے زیرِ انتظامفیس بک کی پرانی پوسٹس ایک ساتھ ڈیلیٹ کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیاڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کیلئے حکومت کا نیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہاگر سندھ میں نئے صوبے کی بات ہوگی تو سندھ اس کا بھرپور جواب دے گا، سعید غنیتنازعات کے فوری اور سستے حل کے لیے پنجاب پنچایت ایکٹ متعارف کرانے کا فیصلہحکومت کے وزرا اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے وزیراعظم کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، شازیہ مریمتحدہ عرب امارات میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکانسونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
پاکستان

تنازعات کے فوری اور سستے حل کے لیے پنجاب پنچایت ایکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

پنچایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں تنازعات کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کے لیئے پنچایت نظام کے نفاذ کی اصولی منظوری دے دی۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں پنچایت نظام کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پنچایت پروگرام کے لیے رولز، پالیسی گائیڈ لائنز اور ضوابط کا ایک جامع پلان طلب کرتے ہوئے پنچایت کے اختیارات کے تعین کے لیے واضح قواعد و ضوابط متعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ تنازعات کو باہمی افہام و تفہیم اور معززین کی دانشمندی سے حل کیا جا سکتا ہے کیونکہ پنجاب میں معاشرتی ثالثی کے ذریعے جھگڑے نمٹانا صدیوں پرانی روایت ہے اور پنچایتی نظام شہریوں کو نظام انصاف میں شراکت دار بنانے کی ایک بہترین کاوش ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی اختلافات حل کرنے کے لیے عدالت ہی پہلا فورم نہیں ہونا چاہیے بلکہ پنچایت کو اس کا ذریعہ بننا چاہیے اور تنازعات کے غیر رسمی حل کے لیے پنجاب پنچایت ایکٹ متعارف کروایا جا رہا ہے، جو تنازعات حل کرنے کا ایک سادہ، کم خرچ اور آسان فورم ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت عوام کو نچلی سطح پر اختیارات میں شراکت دار بنانا چاہتی ہے تاکہ عوام کو اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار دیا جا سکے، جس سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ بھی کم ہوگا اور لوگوں کو فوری اور سستا انصاف مل سکے گا۔