تازہ ترین
کراچی الگ صوبہ یا وفاق کے زیرِ انتظامفیس بک کی پرانی پوسٹس ایک ساتھ ڈیلیٹ کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیاڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کیلئے حکومت کا نیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہاگر سندھ میں نئے صوبے کی بات ہوگی تو سندھ اس کا بھرپور جواب دے گا، سعید غنیتنازعات کے فوری اور سستے حل کے لیے پنجاب پنچایت ایکٹ متعارف کرانے کا فیصلہحکومت کے وزرا اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے وزیراعظم کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، شازیہ مریمتحدہ عرب امارات میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکانسونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟کراچی الگ صوبہ یا وفاق کے زیرِ انتظامفیس بک کی پرانی پوسٹس ایک ساتھ ڈیلیٹ کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیاڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کیلئے حکومت کا نیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہاگر سندھ میں نئے صوبے کی بات ہوگی تو سندھ اس کا بھرپور جواب دے گا، سعید غنیتنازعات کے فوری اور سستے حل کے لیے پنجاب پنچایت ایکٹ متعارف کرانے کا فیصلہحکومت کے وزرا اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے وزیراعظم کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، شازیہ مریمتحدہ عرب امارات میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکانسونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
پاکستان

پورے پاکستان کا ری سیٹ کسی ایک صوبے تک محدود نہیں ہو سکتا، طلال چوہدری

طلال چوہدری

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، 190 ملین پاؤنڈ کے کرپشن کیس کے ملزمان کو عدالتوں میں بہانے بازی کرنے کے بجائے جواب دینا ہوگا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین کی سب سے بڑی چوری کے ملزمان کے پاس سے پیسے ان کے گھروں اور زمینوں سے برآمد ہوئے ہیں، لیکن عدالت میں وہ یوں پیش آ رہے ہیں، جیسے کوئی سائیکل چور صحت اور موسم کے بہانے بناتا ہے اور ایک بار پھر التوا کے لیے بہانے بازی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی اور دیگر لوگ اس کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں، لیکن سزا سے بچنے کے لیے مختلف بہانے بنائے جا رہے ہیں اور عدالتوں میں وکلاء کی طرف سے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

پی پی پی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ کل بلاول بھٹو نے بہت دھواں دار تقریر کی اور وہ خود کو آئین اور جمہوریت کا چیمپئن بناتے ہیں، لیکن عملی طور پر جمہوریت کے لیے ان کی پرفارمنس صفر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ حکومتیں پیپلز پارٹی نے کی ہیں اور وہ ایسا تاثر دیتے ہیں، جیسے حکومت سے ان کا کوئی تعلق ہی نہ ہو، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ تین صوبوں میں ان کی اپنی حکومت ہے، صدر پاکستان ان کے والد ہیں، چیئرمین سینیٹ ان کا ہے اور ستر فیصد حکمرانی ان کی ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو نے سندھ کی گلیوں میں خون بہنے کی جو بات کی وہ بہت غلط تھی، ان کی ستر سالہ گورننس نے سندھ کے عوام کا خون نچوڑ لیا ہے اور اب ان میں خون باقی بھی رہا ہے یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین پر عملدرآمد کا مقصد عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور بہتر گورننس کے لیے آئینی تبدیلیاں ہوتی رہی ہیں، لیکن کسی ایک صوبے کو نشانہ بنا کر یا سیاسی خواہشات کے تحت فیصلے نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ پورے پاکستان کا ری سیٹ کسی ایک صوبے تک محدود نہیں ہو سکتا۔

مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ مولانا پر سب سے پہلے حملہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کیا تھا اور وہ روز اول سے مولانا پر تنقید کر رہے ہیں، کسی نے مولانا پر حملہ نہیں کیا بلکہ ان کے اور ان کے ساتھیوں اور صاحبزادوں کے اثاثوں سے متعلق انتہائی سادہ سوالات کیے گئے ہیں، جن کا جواب دینا ہوگا کیونکہ اگر حضرت عمر فاروق سے سوال ہو سکتا ہے تو مولانا سے کیوں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کیخلاف گورنر کے پی کے بیانات پر بلاول کو اپنے گورنر کو شرم و حیا دلانی چاہیے، فیصلہ گولی سے نہیں بلکہ ووٹ سے ہونا چاہیے۔