پاکستان میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 10 ہزار روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے ہو گئی۔
10گرام سونا 8573 روپے کمی سے 3 لاکھ 42 ہزار 23 روپے کا ہوگیا۔
اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 180 روپے کمی سے 5048 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 109 ڈالر کمی سے فی اونس سونا 3764 ڈالر کا ہوگیا۔






