تازہ ترین
کراچی الگ صوبہ یا وفاق کے زیرِ انتظامفیس بک کی پرانی پوسٹس ایک ساتھ ڈیلیٹ کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیاڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کیلئے حکومت کا نیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہاگر سندھ میں نئے صوبے کی بات ہوگی تو سندھ اس کا بھرپور جواب دے گا، سعید غنیتنازعات کے فوری اور سستے حل کے لیے پنجاب پنچایت ایکٹ متعارف کرانے کا فیصلہحکومت کے وزرا اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے وزیراعظم کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، شازیہ مریمتحدہ عرب امارات میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکانسونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟کراچی الگ صوبہ یا وفاق کے زیرِ انتظامفیس بک کی پرانی پوسٹس ایک ساتھ ڈیلیٹ کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیاڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کیلئے حکومت کا نیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہاگر سندھ میں نئے صوبے کی بات ہوگی تو سندھ اس کا بھرپور جواب دے گا، سعید غنیتنازعات کے فوری اور سستے حل کے لیے پنجاب پنچایت ایکٹ متعارف کرانے کا فیصلہحکومت کے وزرا اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے وزیراعظم کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، شازیہ مریمتحدہ عرب امارات میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکانسونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
کاروبار

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ارضیاتی تحقیق اور معدنیات کے فروغ کا اہم معاہدہ

پاکستان اور برطانیہ

پاکستان اور برطانیہ کے جیولوجیکل سروے اداروں کے درمیان پاکستان میں ارضیاتی تحقیق اور معدنی وسائل کی ترقی کے لیے ایک اہم معاہدہ طے پا گیا۔

پاکستان اور برطانیہ کے جیولوجیکل سروے کے اداروں نے پاکستان میں ارضیاتی تحقیق کے لیے ایک معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان میں معدنی وسائل کی ذمہ دارانہ اور شفاف ترقی کے لیے تحقیق اور مہارتوں کو فروغ دیا جائے گا۔

برطانوی ریمیٹ پروگرام کے تحت پاکستانی جیولوجیکل سروے کے عملے کو جدید ارضیاتی سروے اور نقشہ سازی کی تربیت دی گئی ہے اور یہ پروگرام پاکستان کے معدنی شعبے میں جدید ارضیاتی تحقیق اور تربیت کے فروغ کا ایک اہم منصوبہ ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے دوران اس منصوبے کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا۔

غیر ملکی اداروں کی جانب سے پاکستان کے معدنیاتی شعبے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان میں منرلز انویسٹمنٹ فورم انتہائی کامیاب رہا ہے۔