پاکستان پولو ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان نائیجیریا کو شکست دے کر فروری 2027 میں یوراگوئے میں ہونے والے 13ویں پولو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان پولو ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نائیجیریا کو 5 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دے کر 13ویں پولو ورلڈ کپ میں جگہ بنا لی ہے۔
نائیجیریا میں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز 9 سے 16 نومبر تک جاری رہے، جن میں پاکستان، بھارت، ایران اور میزبان نائیجیریا کی ٹیمیں شریک تھیں۔
پاکستان نے کوالیفائرز کے افتتاحی میچ میں ایران کو 6.5 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دی تھی، جبکہ اپنے دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 4.5 کے مقابلے میں 7 گول سے ہرایا تھا۔
13واں پولو ورلڈ کپ فروری 2027 میں یوراگوئے میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان کی قومی ٹیم بھی عالمی اعزاز کے حصول کے لیے میدان میں اترے گی۔






