تازہ ترین
امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاریامریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاری
کھیل

فٹبال میچ کے دوران افسوسناک حادثہ، سر پر گیند لگنے سے 18 سالہ کھلاڑی جاں بحق

ارجنٹائن میں فٹبال میچ کے دوران پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں 18 سالہ نوجوان کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا۔

رپورٹس کے مطابق نوجوان فٹبالر ابیل نونیز ایف سی ایزائزا کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈیپورٹیوو منیز کے خلاف میچ کھیل رہا تھا۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گیند پر قبضہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسی دوران مخالف ٹیم کے ایک دفاعی کھلاڑی نے گیند کو زور سے گراؤنڈ سے باہر کی جانب کلیئر کیا، جو سیدھی ابیل نونیز کے سر پر جا لگی۔

واقعے کے فوراً بعد 18 سالہ فٹبالر توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گراؤنڈ میں بے ہوش ہوکر گر پڑا۔ وہاں موجود افراد نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال میں ڈاکٹروں نے نوجوان کی جان بچانے کے لیے آپریشن بھی کیا، لیکن اس کی حالت بہتر نہ ہوسکی۔ بالآخر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اس افسوسناک واقعے نے دونوں ٹیموں اور فٹبال سے وابستہ افراد کو غمزدہ کردیا۔