تازہ ترین
امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاریامریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاری
سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان بھر میں بدھ کی رات سے انٹرنیٹ صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم میں خرابی کے باعث مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔ صارفین معمول کے مطابق انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے سروس کی مکمل بحالی کے منتظر ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق بین الاقوامی سمندری کیبل سسٹم SEA-ME-WE 5 (SMW5) میں پاکستان کے ساحل سے تقریباً 11 کلومیٹر دور خرابی سامنے آئی ہے۔ اس تکنیکی مسئلے کے باعث بعض صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور وقفے وقفے سے کنیکٹیویٹی متاثر ہونے کی شکایات ہوسکتی ہیں۔

انٹرنیٹ کی خرابی سے کون سے شعبے متاثر ہوسکتے ہیں؟

انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے عام صارفین کے ساتھ مختلف کاروباری شعبے بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ خاص طور پر آن لائن کام کرنے والے افراد اور آئی ٹی فری لانسرز کو مشکلات پیش آنے کا خدشہ ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ، یعنی جولائی سے اکتوبر کے دوران پاکستان کی آئی ٹی سے متعلق فری لانس سروسز نے 758 ملین ڈالر سے زیادہ کا زرمبادلہ حاصل کیا۔ ایسے میں انٹرنیٹ کی مسلسل خرابی فری لانسرز کے کام، آن لائن ادائیگیوں اور بیرون ملک کلائنٹس کے ساتھ رابطوں کو متاثر کرسکتی ہے۔

انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے لیے فوری اقدامات

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے اثرات کم کرنے کے لیے انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی لنکس کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ ممکنہ حد تک انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنا اور سروس کا سلسلہ برقرار رکھنا ہے۔

متعلقہ ادارے متبادل راستوں کے ذریعے ڈیٹا کی ترسیل جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ سب میرین کیبل کی خرابی کے باوجود ملک میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند نہ ہو۔

انٹرنیٹ کب تک بحال ہوگا؟

پی ٹی اے کے مطابق ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (TWA)، SEA-ME-WE 5 کنسورشیم کے ساتھ مل کر خرابی کی اصل وجہ معلوم کر رہی ہے۔ اس کے بعد کیبل کی مرمت اور سروس کی بحالی کے لیے متوقع وقت کا تعین کیا جائے گا۔