تازہ ترین
خواتین کے تحفظ کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید ڈیجیٹل سہولتاسٹیٹ بینک نے قرضوں کے نئے قواعد جاری کردیےسیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاکعالمی امن کیلئے دیرینہ تنازعات کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے، خواجہ آصفبلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز کی ارجنٹائن اور زیمبیا میں تربیت مکمل، وزیر اعلیٰ سے ملاقاتفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگکیا آپ کا دل بھی کمزور ہورہا ہے؟ جسم کی ان 7 علامات پر لازمی نظر رکھیں!ایرانی بارڈر گارڈز نے افغانستان سے منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دیخواتین کے تحفظ کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید ڈیجیٹل سہولتاسٹیٹ بینک نے قرضوں کے نئے قواعد جاری کردیےسیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاکعالمی امن کیلئے دیرینہ تنازعات کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے، خواجہ آصفبلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز کی ارجنٹائن اور زیمبیا میں تربیت مکمل، وزیر اعلیٰ سے ملاقاتفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگکیا آپ کا دل بھی کمزور ہورہا ہے؟ جسم کی ان 7 علامات پر لازمی نظر رکھیں!ایرانی بارڈر گارڈز نے افغانستان سے منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
سائنس و ٹیکنالوجی

خواتین کے تحفظ کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید ڈیجیٹل سہولت

ExclusiveOriginal GTV Reporting
ویمن سیفٹی ایپ فون شیک فیچر

لاہور: پنجاب میں خواتین کو ہنگامی حالات میں پولیس سے فوری رابطے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ویمن سیفٹی ایپ کا جدید فون شیک فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے خواتین صرف اپنا موبائل فون ہلا کر ایس او ایس الرٹ جاری کرسکیں گی۔ اس سہولت کے تحت ایسی صورتحال میں بھی پولیس سے مدد حاصل کرنا ممکن ہوگا جہاں موبائل فون پر کال کرنا یا کسی کو پیغام بھیجنا آسان نہ ہو۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے خواتین کے تحفظ کے لیے ڈیجیٹل سہولیات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ ویمن سیفٹی ایپ میں شامل فون شیک فیچر ہنگامی حالات میں فوری مدد کے حصول کا ایک متبادل ذریعہ فراہم کرتا ہے، جس کے ذریعے متاثرہ خاتون کو طویل کارروائی یا فون نمبر ملانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق موبائل فون ہلانے پر اسکرین پر ایس او ایس الرٹ ظاہر ہوگا۔ اس کی تصدیق کے بعد سیف سٹی کنٹرول روم کو فوری اطلاع موصول ہوگی، جس کے نتیجے میں متعلقہ پولیس اہلکاروں کو جائے وقوعہ پر کارروائی کے لیے متحرک کیا جائے گا۔ یہ سہولت بالخصوص ان حالات میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے جہاں خاتون کے لیے کھل کر فون پر بات کرنا ممکن نہ ہو۔

ویمن سیفٹی ایپ میں صرف فون شیک فیچر ہی نہیں بلکہ پولیس سے رابطے کے دیگر جدید ذرائع بھی موجود ہیں۔ خواتین لائیو چیٹ اور ویڈیو کال کے ذریعے بھی متعلقہ حکام سے رابطہ کرسکتی ہیں، جبکہ ایپ کا کنیکٹ ٹو سیف سٹی فیچر موبائل کیمرے کے ذریعے کسی ہنگامی صورتحال کو براہ راست کنٹرول روم تک پہنچانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ایپ میں خواتین کی روزمرہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے رائیڈ شیئرنگ، لوکیشن ریویو اور قانونی رہنمائی جیسی سہولیات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ان خصوصیات کا مقصد خواتین کو سفر کے دوران اور مختلف ہنگامی حالات میں معلومات اور مدد تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کو اب تک 5 لاکھ 67 ہزار سے زائد شہری ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے، جس سے مختلف موبائل فون استعمال کرنے والی خواتین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ خواتین کا تحفظ اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ فون شیک فیچر سمیت ایپ میں موجود دیگر سہولیات اسی مقصد کے تحت متعارف کرائی گئی ہیں تاکہ ضرورت کے وقت خواتین پولیس اور متعلقہ اداروں تک فوری رسائی حاصل کرسکیں۔