تازہ ترین
اسٹیٹ بینک نے قرضوں کے نئے قواعد جاری کردیےسیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاکعالمی امن کیلئے دیرینہ تنازعات کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے، خواجہ آصفبلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز کی ارجنٹائن اور زیمبیا میں تربیت مکمل، وزیر اعلیٰ سے ملاقاتفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگکیا آپ کا دل بھی کمزور ہورہا ہے؟ جسم کی ان 7 علامات پر لازمی نظر رکھیں!ایرانی بارڈر گارڈز نے افغانستان سے منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دیٹرمپ کے انکار پر کواڈ سربراہی اجلاس بھارت کے بجائے فلپائن منتقل، مودی امریکی صدر سے ملاقات میں ناکاماسٹیٹ بینک نے قرضوں کے نئے قواعد جاری کردیےسیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاکعالمی امن کیلئے دیرینہ تنازعات کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے، خواجہ آصفبلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز کی ارجنٹائن اور زیمبیا میں تربیت مکمل، وزیر اعلیٰ سے ملاقاتفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگکیا آپ کا دل بھی کمزور ہورہا ہے؟ جسم کی ان 7 علامات پر لازمی نظر رکھیں!ایرانی بارڈر گارڈز نے افغانستان سے منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دیٹرمپ کے انکار پر کواڈ سربراہی اجلاس بھارت کے بجائے فلپائن منتقل، مودی امریکی صدر سے ملاقات میں ناکام
پاکستان

بلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز کی ارجنٹائن اور زیمبیا میں تربیت مکمل، وزیر اعلیٰ سے ملاقات

ارجنٹائن اور زیمبیا

بلوچستان کے 4 خواتین سمیت 18 نوجوان انجینئرز نے ارجنٹائن اور زیمبیا میں عالمی معیار کی تربیت مکمل کر کے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔

بلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز نے ارجنٹائن اور زیمبیا میں تربیت مکمل کر لی ہے، جن میں 4 خواتین انجینئرز بھی شامل ہیں۔ ان نوجوان انجینئرز نے ارجنٹائن کی ویلاڈیرو اور زیمبیا کی لوموانا مائن میں جدید تکنیکی تربیت حاصل کی۔

اس سلسلے میں ریکوڈک مائننگ کمپنی کے تربیتی پروگرام کے دوسرے بیچ کے شرکاء نے کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان 18 نوجوان انجینئرز کا انتخاب 3 ہزار سے زائد درخواستوں میں سے مکمل میرٹ پر کیا گیا اور انٹرنیشنل گریجویٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو عالمی معیار کی تکنیکی مہارتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ نوجوانوں کے لیے جدید مہارتوں، پیشہ ورانہ ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے اور اس منصوبے کی ترقی میں مقامی نوجوان انجینئرز اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ باصلاحیت نوجوان بلوچستان کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں، صوبے کے نوجوانوں میں غیر معمولی صلاحیتیں موجود ہیں، جنہیں مواقع اور جدید تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ نے بڑے ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات میں مقامی نوجوانوں کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ریکوڈک مائننگ کمپنی اور بیرک کی جانب سے تربیت کے مواقع فراہم کرنے کو قابل تحسین قرار دیا۔

کنٹری مینیجر آر ڈی ایم سی ضرار جمالی نے بتایا کہ ریکوڈک منصوبے کی پائیدار ترقی مقامی آبادی اور افرادی قوت کی ترقی سے وابستہ ہے اور اس پروگرام میں چاغی، کوئٹہ، گوادر، پنجگور، خضدار، لورالائی، نوشکی، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ اور ژوب کے نوجوان شامل ہیں۔