تازہ ترین
اسٹیٹ بینک نے قرضوں کے نئے قواعد جاری کردیےسیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاکعالمی امن کیلئے دیرینہ تنازعات کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے، خواجہ آصفبلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز کی ارجنٹائن اور زیمبیا میں تربیت مکمل، وزیر اعلیٰ سے ملاقاتفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگکیا آپ کا دل بھی کمزور ہورہا ہے؟ جسم کی ان 7 علامات پر لازمی نظر رکھیں!ایرانی بارڈر گارڈز نے افغانستان سے منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دیٹرمپ کے انکار پر کواڈ سربراہی اجلاس بھارت کے بجائے فلپائن منتقل، مودی امریکی صدر سے ملاقات میں ناکاماسٹیٹ بینک نے قرضوں کے نئے قواعد جاری کردیےسیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاکعالمی امن کیلئے دیرینہ تنازعات کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے، خواجہ آصفبلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز کی ارجنٹائن اور زیمبیا میں تربیت مکمل، وزیر اعلیٰ سے ملاقاتفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگکیا آپ کا دل بھی کمزور ہورہا ہے؟ جسم کی ان 7 علامات پر لازمی نظر رکھیں!ایرانی بارڈر گارڈز نے افغانستان سے منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دیٹرمپ کے انکار پر کواڈ سربراہی اجلاس بھارت کے بجائے فلپائن منتقل، مودی امریکی صدر سے ملاقات میں ناکام
دنیا

ٹرمپ کے انکار پر کواڈ سربراہی اجلاس بھارت کے بجائے فلپائن منتقل، مودی امریکی صدر سے ملاقات میں ناکام

کواڈ

فلپائن میں منعقدہ کواڈ اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے براہ راست ملاقات کے بجائے محض رسمی بات چیت پر اکتفا کیا۔

فلپائن میں منعقدہ کواڈ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس اہم اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے براہ راست ملاقات کرنے کے بجائے محض رسمی ملاقات اور بات چیت تک ہی اکتفا کیا۔

برسوں تک ڈونلڈ ٹرمپ کی خوشامد اور قریبی شراکت دار بننے کی کوششوں کے باوجود نریندر مودی کواڈ اجلاس میں امریکی صدر سے براہ راست ملاقات کو یقینی نہ بنا سکے۔

بھارتی جریدے بزنس اسٹینڈرڈ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جون میں جی سیون سربراہی اجلاس کے بعد سے بھارتی وزیر اعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب بھارتی جریدے دی ویک کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے بھارت آنے پر آمادہ نہ ہونے کے باعث کواڈ سربراہی اجلاس بھارت کے بجائے فلپائن میں منعقد کیا گیا۔

بھارتی جریدے کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں سرد مہری پر بھارت کی غیر واضح خارجہ پالیسی، روسی تیل کی خریداری سمیت تجارتی، ٹیرف اور ویزا پابندیوں جیسے عوامل اثر انداز ہوئے ہیں۔

اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ کی صحافیوں سے گفتگو کے دوران نریندر مودی کے چہرے پر سفارتی ناکامی کا عنصر واضح طور پر دکھائی دیا۔