تازہ ترین
اسٹیٹ بینک نے قرضوں کے نئے قواعد جاری کردیےسیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاکعالمی امن کیلئے دیرینہ تنازعات کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے، خواجہ آصفبلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز کی ارجنٹائن اور زیمبیا میں تربیت مکمل، وزیر اعلیٰ سے ملاقاتفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگکیا آپ کا دل بھی کمزور ہورہا ہے؟ جسم کی ان 7 علامات پر لازمی نظر رکھیں!ایرانی بارڈر گارڈز نے افغانستان سے منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دیٹرمپ کے انکار پر کواڈ سربراہی اجلاس بھارت کے بجائے فلپائن منتقل، مودی امریکی صدر سے ملاقات میں ناکاماسٹیٹ بینک نے قرضوں کے نئے قواعد جاری کردیےسیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاکعالمی امن کیلئے دیرینہ تنازعات کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے، خواجہ آصفبلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز کی ارجنٹائن اور زیمبیا میں تربیت مکمل، وزیر اعلیٰ سے ملاقاتفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگکیا آپ کا دل بھی کمزور ہورہا ہے؟ جسم کی ان 7 علامات پر لازمی نظر رکھیں!ایرانی بارڈر گارڈز نے افغانستان سے منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دیٹرمپ کے انکار پر کواڈ سربراہی اجلاس بھارت کے بجائے فلپائن منتقل، مودی امریکی صدر سے ملاقات میں ناکام
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاک

22 دہشت

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے اضلاع جنوبی وزیرستان، بنوں اور ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ کارروائیاں بنوں، جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں کی گئیں، جن میں جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 15 خارجی مارے گئے، جبکہ بنوں میں 6 اور ٹانک میں ایک خارجی مارا گیا۔

ہلاک ہونے والے خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے 22 خوارجیوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔