تازہ ترین
اسٹیٹ بینک نے قرضوں کے نئے قواعد جاری کردیےسیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاکعالمی امن کیلئے دیرینہ تنازعات کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے، خواجہ آصفبلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز کی ارجنٹائن اور زیمبیا میں تربیت مکمل، وزیر اعلیٰ سے ملاقاتفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگکیا آپ کا دل بھی کمزور ہورہا ہے؟ جسم کی ان 7 علامات پر لازمی نظر رکھیں!ایرانی بارڈر گارڈز نے افغانستان سے منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دیٹرمپ کے انکار پر کواڈ سربراہی اجلاس بھارت کے بجائے فلپائن منتقل، مودی امریکی صدر سے ملاقات میں ناکاماسٹیٹ بینک نے قرضوں کے نئے قواعد جاری کردیےسیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاکعالمی امن کیلئے دیرینہ تنازعات کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے، خواجہ آصفبلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز کی ارجنٹائن اور زیمبیا میں تربیت مکمل، وزیر اعلیٰ سے ملاقاتفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگکیا آپ کا دل بھی کمزور ہورہا ہے؟ جسم کی ان 7 علامات پر لازمی نظر رکھیں!ایرانی بارڈر گارڈز نے افغانستان سے منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دیٹرمپ کے انکار پر کواڈ سربراہی اجلاس بھارت کے بجائے فلپائن منتقل، مودی امریکی صدر سے ملاقات میں ناکام
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال سمیت ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ لی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا، جہاں پہنچنے پر کور کمانڈر بلوچستان نے ان کا استقبال کیا۔

دورے کے آغاز پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول رکھے اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں صوبے میں آپریشنل تیاریوں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ فیلڈ مارشل کو بلوچستان میں جاری سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور بلند حوصلے قابل تحسین ہیں اور وطن کے دفاع کے لیے جوانوں کا غیر متزلزل عزم قابل ستائش ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، بلوچستان میں امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے پاک فوج کا عزم غیر متزلزل ہے۔