تازہ ترین
اسٹیٹ بینک نے قرضوں کے نئے قواعد جاری کردیےسیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاکعالمی امن کیلئے دیرینہ تنازعات کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے، خواجہ آصفبلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز کی ارجنٹائن اور زیمبیا میں تربیت مکمل، وزیر اعلیٰ سے ملاقاتفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگکیا آپ کا دل بھی کمزور ہورہا ہے؟ جسم کی ان 7 علامات پر لازمی نظر رکھیں!ایرانی بارڈر گارڈز نے افغانستان سے منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دیٹرمپ کے انکار پر کواڈ سربراہی اجلاس بھارت کے بجائے فلپائن منتقل، مودی امریکی صدر سے ملاقات میں ناکاماسٹیٹ بینک نے قرضوں کے نئے قواعد جاری کردیےسیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاکعالمی امن کیلئے دیرینہ تنازعات کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے، خواجہ آصفبلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز کی ارجنٹائن اور زیمبیا میں تربیت مکمل، وزیر اعلیٰ سے ملاقاتفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگکیا آپ کا دل بھی کمزور ہورہا ہے؟ جسم کی ان 7 علامات پر لازمی نظر رکھیں!ایرانی بارڈر گارڈز نے افغانستان سے منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دیٹرمپ کے انکار پر کواڈ سربراہی اجلاس بھارت کے بجائے فلپائن منتقل، مودی امریکی صدر سے ملاقات میں ناکام
دنیا

امریکہ نے حزب اللہ پر دباؤ بڑھاتے ہوئے فلاحی تنظیم اور تین لبنانی شہریوں پر پابندیاں عائد کر دیں

حزب اللہ

امریکہ نے ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ پر دباؤ بڑھاتے ہوئے اس سے وابستہ ایک فلاحی ادارے، تین لبنانی شہریوں اور سونے کی دو کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکہ نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کے لیے فرنٹ تنظیم کے طور پر کام کرنے والے ایک گروہ کو نشانہ بناتے ہوئے نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے، جسے واشنگٹن دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ اس نے وتعاونوا ایسوسی ایشن کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے، جسے حزب اللہ سے وابستہ ایک ایسا فلاحی ادارہ قرار دیا گیا ہے، جو انسانی خدمات کی آڑ میں تنظیم کی سرگرمیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

لبنان میں مقیم تین افراد پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جن میں وتعاونوا ایسوسی ایشن کے بانی عفیف عبد الرضا شومان اور دو تاجر بھائی حسن خشن اور ابراہیم خشن شامل ہیں، جن پر ایران سے حزب اللہ کو رقم منتقل کرنے کا الزام ہے۔

اس کے علاوہ دونوں بھائیوں کے زیر انتظام چلنے والی سونے کی دو کمپنیوں کو بھی امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ان اضافی پابندیوں کو حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور ایران کے اتحادیوں کے وسائل منقطع کرنے کی مجموعی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے بیان میں کہا کہ حزب اللہ جیسے دہشت گرد پراکسیز کے ذریعے لبنان کی خودمختاری کو پامال کرنے کی ایرانی حکومت کی کوششوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔