تازہ ترین
اسٹیٹ بینک نے قرضوں کے نئے قواعد جاری کردیےسیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاکعالمی امن کیلئے دیرینہ تنازعات کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے، خواجہ آصفبلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز کی ارجنٹائن اور زیمبیا میں تربیت مکمل، وزیر اعلیٰ سے ملاقاتفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگکیا آپ کا دل بھی کمزور ہورہا ہے؟ جسم کی ان 7 علامات پر لازمی نظر رکھیں!ایرانی بارڈر گارڈز نے افغانستان سے منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دیٹرمپ کے انکار پر کواڈ سربراہی اجلاس بھارت کے بجائے فلپائن منتقل، مودی امریکی صدر سے ملاقات میں ناکاماسٹیٹ بینک نے قرضوں کے نئے قواعد جاری کردیےسیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاکعالمی امن کیلئے دیرینہ تنازعات کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے، خواجہ آصفبلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز کی ارجنٹائن اور زیمبیا میں تربیت مکمل، وزیر اعلیٰ سے ملاقاتفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگکیا آپ کا دل بھی کمزور ہورہا ہے؟ جسم کی ان 7 علامات پر لازمی نظر رکھیں!ایرانی بارڈر گارڈز نے افغانستان سے منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دیٹرمپ کے انکار پر کواڈ سربراہی اجلاس بھارت کے بجائے فلپائن منتقل، مودی امریکی صدر سے ملاقات میں ناکام
دنیا

موقع ملا تو ایران کے خلاف دوبارہ جنگ کا یہی فیصلہ کروں گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سیاسی قیمت چکانے کے باوجود اگر انہیں دوبارہ موقع ملا تو وہ ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے کا یہی فیصلہ کریں گے، مذاکرات وقت کا ضیاع تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے کے ممکنہ سیاسی نتائج کو تسلیم کرنے کے باوجود دوبارہ یہی فیصلہ کریں گے، انہوں نے تہران کے ساتھ ہونے والے سابقہ مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دیا ہے۔

فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات کے دوران طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت نے پیشرفت کو سست کر دیا تھا، تاہم اس سے واشنگٹن کو یہ نتیجہ اخذ کرنے کا موقع ملا کہ ایرانی حکام پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

ٹرمپ نے کہا کہ اس عرصے کے دوران ہم انہیں بہت اچھی طرح جان گئے اور ہمیں معلوم ہو گیا کہ وہ قابل اعتماد نہیں ہیں۔

امریکی صدر نے جنگ سے نمٹنے کے اپنے انداز کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ طویل مدت میں ان کے فیصلوں کو مثبت انداز میں دیکھا جائے گا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں یہ سب دوبارہ کرنا پڑے تو کیا وہ پھر یہی کریں گے، تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ اس کا جواب یقینی طور پر ہاں ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس تنازع نے انتخابات کو متاثر کیا ہے، لیکن اس بات پر زور دیا کہ سیاسی مصلحتیں ان کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔