تازہ ترین
امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاریامریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاری
دنیا

امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدم

واشنگٹن: امریکہ کی وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکی صحافیوں، بین الاقوامی طلبہ اور تعلیمی تبادلہ پروگراموں کے شرکا کے ویزوں پر قیام کی مدت محدود کرنے سے متعلق پابندیاں کالعدم قرار دے دی ہیں۔

ریاست میساچوسٹس کی وفاقی عدالت کے جج ڈینس سیلر نے حکومتی اقدام کو غیر معقول اور من مانی کارروائی قرار دیتے ہوئے متعلقہ ضابطہ منسوخ کر دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نئی پابندیوں کے جواز میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی یا قومی سلامتی کو لاحق سنگین خطرات کے ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی صحافیوں کے لیے آئی ویزا کے تحت امریکہ میں قیام کی مدت آٹھ ماہ جبکہ بین الاقوامی طلبہ کے لیے زیادہ سے زیادہ چار سال مقرر کرنے کی تجویز دی تھی۔

عدالتی فیصلے کے بعد صحافیوں اور طلبہ کے لیے پہلے سے رائج ڈوریشن آف اسٹیٹس (Duration of Status) یعنی ڈی ایس نظام برقرار رہے گا۔ اس نظام کے تحت غیر ملکی صحافی اپنی ویزا حیثیت اور قانونی شرائط برقرار رکھتے ہوئے امریکہ میں پیشہ ورانہ سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے، جبکہ بین الاقوامی طلبہ اپنے منظور شدہ تعلیمی پروگرام کی مدت تک قانونی طور پر امریکہ میں قیام کر سکیں گے۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں تقریباً 37 ہزار غیر ملکی صحافی آئی ویزا کے تحت امریکہ پہنچے تھے۔ مجوزہ پابندیوں سے رائٹرز، بی بی سی، اسکائی نیوز اور الجزیرہ سمیت عالمی میڈیا اداروں سے وابستہ صحافی متاثر ہو سکتے تھے۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے غیر ملکی صحافیوں کے لیے اہم ریلیف قرار دیا ہے۔ فارن پریس ایسوسی ایشن کے صدر ایان ولیمز نے بھی فیصلے کا خیرمقدم کیا، تاہم صحافیوں کو سفری معاملات میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔

دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے عدالتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ نظام کے تحت بعض افراد تعلیمی ویزوں پر طویل عرصے تک امریکہ میں قیام کر سکتے ہیں، جس سے امیگریشن نظام کے غلط استعمال کا خدشہ پیدا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اگست 2026 میں امریکی یونیورسٹیوں، اساتذہ کی یونینوں اور صحافتی اداروں نے نئی پابندیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ستمبر میں عدالت نے پابندیوں کے نفاذ پر عارضی حکم امتناع جاری کیا تھا، جبکہ تازہ فیصلے میں متعلقہ ضابطے کو مکمل طور پر کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کو اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل کرنے کا اختیار حاصل ہے۔