تازہ ترین
امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاریامریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاری
پاکستان

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاری

مولانا فضل الرحمان کا پاک فوج سے متعلق بیان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی اور سیکرٹری مفتی ابرار احمد کے خلاف قانونی کارروائی میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد پولیس نے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرادی، جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔

تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس کی ٹیم سیکٹر آئی نائن فور میں واقع مسجد فاروق اعظم پہنچی، جہاں مفتی ابرار احمد کو عدالت کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری موصول کرائے گئے۔ یہ کارروائی مقدمہ نمبر 1212/26 کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی، جس میں ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت مختلف دفعات شامل ہیں۔

مقدمے کا تعلق 7 نومبر 2026 کو اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن فور میں جے یو آئی (ف) کے اجتماع سے ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق اجتماع کے لیے پیشگی اجازت یا این او سی حاصل نہیں کیا گیا تھا، جبکہ اس دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی، سڑکیں بند کرنے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ تصادم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ اجتماع کے شرکا نے پولیس پارٹی پر پتھراؤ کیا، سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور اہلکاروں کو سرکاری فرائض کی انجام دہی سے روکنے کی کوشش کی۔ مقدمے کے متن میں اسلحے کے زور پر سرکاری اہلکاروں کو فرائض سے روکنے اور عام شہریوں، مسافروں اور قریبی رہائشی فلیٹس کے مکینوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔

مقدمہ نمبر 1212/26 میں قاری افتخار حسین سمیت 200 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ مفتی ابرار احمد کا نام بھی متعلقہ قانونی کارروائی میں شامل ہے۔ ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت اسلام آباد کی جانب سے دفعہ 7 سمیت دیگر دفعات کے تحت ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

عدالتی احکامات کی تعمیل نہ ہونے اور گرفتاری سے بچنے کے معاملے پر عدالت نے ان کی گرفتاری کے لیے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے۔ پولیس کی جانب سے مسجد فاروق اعظم میں وارنٹ کی تعمیل کے بعد بھی مفتی ابرار احمد کی گرفتاری عمل میں آنے کی اطلاع نہیں دی گئی، جبکہ ان کی تلاش کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

7 نومبر کے اجتماع سے متعلق درج مقدمات میں جے یو آئی (ف) کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔ پولیس اور عدالتی کارروائی کے نتیجے میں اب اس مقدمے میں نامزد افراد کی گرفتاری اور الزامات کی قانونی حیثیت اہم معاملہ بن گئی ہے۔ تاہم ایف آئی آر میں عائد الزامات کا حتمی تعین عدالتی کارروائی کے ذریعے ہی ہوگا۔