تازہ ترین
امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاریامریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاری
دنیا

سینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکم

تیل

امریکی سینٹرل کمانڈ نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی تیل یا کارگو منتقل کرنے والے جہازوں کو روکنے اور قبضے میں لینے کے لیے طاقت کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں ایرانی تیل کی ترسیل اور تجارت روکنے کے لیے عائد بحری ناکہ بندی کو مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ نئی ہدایات میں افواج کو حکم دیا گیا ہے کہ ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی بندرگاہوں سے جہازوں پر مال لادنے، سمندر میں سامان اتارنے یا ایرانی تیل کو ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں منتقل کرنے کی ہر کوشش کو سختی سے ناکام بنایا جائے۔

احکامات میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی جہاز سمندر میں کسی دوسرے جہاز سے ایرانی کارگو وصول کرے یا ایرانی بندرگاہ سے مال لادے تو دونوں صورتوں کو امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی تصور کرتے ہوئے کارروائی کی جائے، چاہے وہ جہاز ایرانی ساحلی پٹی یا بندرگاہ میں داخل نہ بھی ہوا ہو۔

سینٹ کام نے ہدایت کی ہے کہ ایسے جہازوں کو روکا جائے، ان کا رخ موڑا جائے یا انہیں قبضے میں لے لیا جائے اور اس مقصد کے لیے ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال بھی کیا جائے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی 13 اپریل کو شروع کی تھی، جسے جون میں امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد عارضی طور پر نرم کر دیا گیا تھا، تاہم معاہدہ اسلام آباد ٹوٹنے کے بعد 14 جولائی کو یہ ناکہ بندی دوبارہ پوری شدت سے نافذ کر دی گئی، جو تاحال جاری ہے۔