تازہ ترین
امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاریامریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاری
پاکستان

مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان

ترجمان جے یو آئی نے پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لینے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لیے جانے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جے یو آئی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ بدترین فسطائیت ہے اور قائد جمعیت کی سیکیورٹی ختم کر کے حکومت نے انتہائی شرمناک حرکت کی ہے۔

اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان رہائش گاہ اور اسلام آباد سے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہٹانے کا حکم ناقابل قبول ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود پر ماضی میں درجنوں خودکش حملے ہو چکے ہیں۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی جان و سلامتی کے معاملے پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت واضح کرے کہ دونوں رہنماؤں کی سیکیورٹی اچانک کس کے حکم پر ختم کی گئی۔

اسلم غوری نے کہا کہ ہم حکومت کے اس غیر ذمہ دارانہ فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ سیکیورٹی فوری طور پر بحال کی جائے۔

ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا کہ قائد جمعیت کو کسی قسم کے نقصان کی ذمہ داری وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی پر عائد ہوگی اور اگر ان کی سلامتی کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ داران کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔

اسلم غوری نے واضح کیا کہ جے یو آئی اپنے قائد کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، اس فیصلے کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے گی اور اس معاملے میں نہ کوئی رعایت ہوگی اور نہ ہی خاموشی اختیار کی جائے گی۔