تازہ ترین
امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاریامریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاری
پاکستان

حمزہ شہباز سے امریکی ناظم الامور کی اہم ملاقات، پاک امریکا اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، اقتصادی تعاون بڑھانے اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے نئے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، پاکستان کی معاشی ترجیحات اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ دونوں شخصیات نے دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے اور اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

حمزہ شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں امریکی سفیر کے عہدے کے لیے نامزد کیے جانے پر نٹالی بیکر کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نٹالی بیکر کا وسیع سفارتی تجربہ پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی اعتماد، تعاون اور تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ملاقات میں پاکستان کی معاشی ترجیحات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ دونوں جانب سے اس امر پر زور دیا گیا کہ اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرکے دوطرفہ شراکت داری کو مزید مؤثر بنایا جائے، جبکہ زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور سرمایہ کاری کے امکانات کو بھی اہمیت دی گئی۔

زرعی تعاون کے حوالے سے جدید کاشت کاری کے طریقوں، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور زرعی پیداوار میں اضافے کے امکانات زیر غور آئے۔ دونوں شخصیات نے اتفاق کیا کہ زرعی ٹیکنالوجی اور متعلقہ شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے سے باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان کے بلدیاتی نظام اور مقامی سطح پر حکمرانی کو مؤثر بنانے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ مقامی اداروں کی استعداد کار میں اضافے، عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ادارہ جاتی ترقی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں علاقائی سیاسی و معاشی صورتحال کے تناظر میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مسلسل سفارتی رابطوں اور تعمیری مکالمے کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔ دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں امریکی سفارت خانے کے شعبہ داخلی سیاست کی سربراہ ڈاکٹر کیرن اے گلوکر اور وزیراعظم آفس کے قانونی مشیر سید علی رضا بھی موجود تھے۔