تازہ ترین
امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاریامریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاری
دنیا

فلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دی

فلورنس، اٹلی: صابرہ نسیم فلورنس کے تاریخی ادارے ’’پارٹے گوئلفا‘‘ میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں، جو یورپ کے تاریخی اور ثقافتی اداروں میں پاکستانی خواتین کی نمائندگی کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے۔

تیرہویں صدی میں قائم ہونے والا ادارہ پارٹے گوئلفا طویل عرصے سے فلورنس کے تاریخی، ثقافتی اور شہری ورثے سے وابستہ رہا ہے۔

صابرہ نسیم نے اس اعزاز کو ’’محض ذاتی امتیاز سے بڑھ کر‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مختلف ثقافتوں کے درمیان روابط مضبوط بنانے اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اعزاز کے ذریعے پاکستان، اٹلی اور عالمی برادری کے درمیان مکالمے اور تعاون کو فروغ ملے گا۔

پارٹے گوئلفا آج بھی ماحولیاتی تحفظ، ثقافتی روایات، اخوت اور سماجی خدمت سے متعلق سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ اس تاریخی ادارے میں صابرہ نسیم کی شمولیت یورپی اداروں میں پاکستانی خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی کی عکاسی کرتی ہے۔

صابرہ نسیم بین الاقوامی کاروبار، تعلقات، اسٹریٹجک شراکت داری، سرمایہ کاری اور ترقیاتی مالیات کے شعبوں سے وابستہ ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں یورپ، ایشیا، مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور شمالی امریکا میں حکومتوں، سرمایہ کاروں اور مختلف اداروں کے درمیان روابط اور شراکت داری کو فروغ دینا شامل ہے۔

ان کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستانی خواتین کے لیے ایک اہم اعزاز ہے بلکہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان ثقافتی روابط اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے نئے امکانات بھی پیدا کرتی ہے۔